رشوت

رشوت دے کر ٹیکس سے بچنے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
98367
| تاریخ :
2026-08-11
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

رشوت دے کر ٹیکس سے بچنے کی ایک صورت کا حکم

ایک شخص ٹیکس کنسلٹنٹ کے پاس آیا اور بتایا کہ اسے پچاس لاکھ روپے کی ایک رقم موصول ہوئی ہے، لیکن وہ اس رقم پر واجب الادا ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا۔ٹیکس کنسلٹنٹ نے اسے کہا کہ یا تو آپ قانون کے مطابق اضافی ٹیکس ادا کریں، یا پھر ایک طریقہ یہ ہے کہ کچھ ’’چائے پانی‘‘ دے کر ٹیکس کی رقم کم کروائی جا سکتی ہے۔ اس شخص نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ ٹھیک ہے، آپ ’’چائے پانی‘‘ دے کر میرا ٹیکس کم کروا دیں۔اس کے بعد ٹیکس کنسلٹنٹ نے کہا کہ آپ کا ٹیکس تقریباً 25,000 روپے بنتا ہے، جبکہ 10,000 روپے ’’چائے پانی‘‘ کے لیے اور 3,000 روپے میری کنسلٹنسی فیس ہوگی۔ اس طرح کل رقم کے حوالے سے باہمی رضامندی ہوگئی۔بعد ازاں جب ایف بی آر میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائی گئی تو متعلقہ شخص نے اپنی معلومات اور حساب کتاب کے مطابق ریٹرن میں اس پچاس لاکھ روپے کی رقم کو ظاہر تو کر دیا، لیکن اصل میں جو ٹیکس ادا کرنا تھا وہ ادا نہیں کیا، بلکہ دوسری مدات/ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ریٹرن میں اس رقم کو اس طرح ایڈجسٹ کر دیا کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ریٹرن کلیئر ہوگئی۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ:
1۔مذکورہ معاملے میں جو 10,000 روپے ’’چائے پانی‘‘ کے نام پر دیے گئے، کیا وہ شرعاً حلال ہیں یا حرام؟
2۔جو 25,000 روپے ٹیکس کی رقم تھی اور قانونی طور پر ادا کرنا لازم تھا، لیکن اسے مختلف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ادا کیے بغیر ریٹرن میں ظاہر کر دیا گیا، تو اس طرح ٹیکس سے بچائی گئی رقم کا شرعی حکم کیا ہے؟
3۔ٹیکس کنسلٹنٹ کی 3,000 روپے فیس کا کیا حکم ہے، جبکہ اس نے مذکورہ طریقے سے ٹیکس کم کروانے میں معاونت کی؟
4۔اگر ٹیکس کنسلٹنٹ یہ ضمانت بھی دے کہ اگر مستقبل میں ایف بی آر کی طرف سے کوئی کارروائی ہوئی تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا اور آئندہ بغیر فیس کے متعلقہ شخص کی سروس بھی کرے گا، تو کیا اس ضمانت کی وجہ سے مذکورہ رقم یا معاملہ شرعاً جائز یا حلال ہو سکتا ہے؟
5۔اگر مذکورہ طریقہ قانونی طور پر بھی غلط، غیر قانونی یا ٹیکس سے بچنے کے لیے غلط بیانی/غلط ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہو، تو اس صورت میں اس معاملے میں شامل ہر رقم (چائے پانی، ٹیکس کی رقم اور کنسلٹنٹ کی فیس) کا الگ الگ شرعی حکم کیا ہوگا؟
6۔اگر اس معاملے میں کسی سرکاری اہلکار کو رشوت یا ناجائز رقم دی گئی ہو، تو اس رقم کے لینے اور دینے والے دونوں کے لئے شرعی حکم کیا ہوگا؟
7۔اگر یہ معاملہ پہلے ہی ہو چکا ہے تو متعلقہ شخص اور ٹیکس کنسلٹنٹ کے لئے توبہ، ازالہ اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے بارے میں شرعی رہنمائی بھی فرمائیں۔
براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں اس معاملے کا واضح اور تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ حکومتی امور (جیسے سرکاری، فوجی و سول ملازمین کی تنخواہیں، دفاعی حالات و اسباب کی تیاری وغیرہ) اور فلاحی ریاستی معاملات( جیسے پلوں، سڑکوں اور شفا خانوں کی تعمیر وغیرہ )کے لئے کسی حکومت کا بقدر ِضرورت اور استطاعت عوام پر ٹیکس مقرر کرنا جائز اور عوام کے ذمہ اس کی ادائیگی لازم ہے۔
لہذا جائز اور واجب الادا ٹیکس سے بچنے کے لئے جھوٹ پر مبنی گوشوارے جمع کرانا، رشوتیں دے کر کام چلانا، ٹیکس کنسلٹنٹ کا جھوٹے گوشوارے بنا کر اس پر فیس لینا قطعاً جائز نہیں اور اس طرح گوشوارے بنانے پر اجرت لینا بھی جائز نہیں۔ ان تمام امور سے احتراز لازم ہے۔ پھر ان معاملات میں جن لوگوں نے رشوتوں کی رقوم لی ہیں یا ناجائز گوشواروں پر اجرتیں لی ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اصل مالکان کو ان سے لی ہوئی رقوم واپس کریں۔ اگر یہ مشکل ہو تو مالکان کی طرف سے مذکورہ رقوم مستحق افراد کو صدقہ کرکے مواخذۂ اخروی سے سبک دوشی کی فکر کریں۔ البتہ ٹیکس دہندہ نےجھوٹے گوشواروں کے ذریعے جو بچت کی ہے، اگرچہ ناجائز امور کے ارتکاب سے وہ سخت گناہ گار ہوا ہے اور اس پر لازم ہے کہ بصدقِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے آئندہ ان امور کے ارتکاب سے احتراز کرے۔ تاہم اس بچت کی رقم اس کے لئے حلال ہے، جسے صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جائز ٹیکس سے جتنی رقم بچائی ہے، اس کو حکومتی ادارے ایف بی آر میں جمع کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللّٰہ تبارک وتعالیٰ: {وَلاَ تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّہْلُکَۃِ وَاَحْسِنُوْا اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ} [البقرۃ، جزء آیت: ۱۹۵]۔
و فی احکام القرآن للجصاص: قوله تعالى{وتعاونوا على البر والتقوى} يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان طاعة لله تعالى; لأن البر هو طاعات الله. وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الأثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى. (ج:2 ص:214 ط: دار الكتب العلمية،بيروت)۔
و فی الدر المختار: (وكذا النوائب) ولو بغير حق كجبايات زماننا فإنها في المطالبة كالديون بل فوقها، حتى لو أخذت من الأكار فله الرجوع على مالك الأرض الخ و فی رد المحتار تحت (قوله: وكذا النوائب) ۔۔۔۔۔ قال في الفتح قيل أراد بها ما يكون بحق كأجرة الحراس وكري النهر المشترك والمال الموظف لتجهيز الجيش وفداء الأسرى إذا لم يكن في بيت المال شيء وغيرهما مما هو بحق، فالكفالة به جائزة بالاتفاق؛ لأنها واجبة على كل مسلم موسر بإيجاب طاعة ولي الأمر فيما فيه مصلحة المسلمين ولم يلزم بيت المال أو لزمه ولا شيء فيه وإن أريد بها ما ليس بحق كالجبايات الموظفة على الناس في زماننا ببلاد فارس على الخياط والصباغ وغيرهم للسلطان في كل يوم أو شهر فإنها ظلم الخ (کتاب الکفالۃ مطلب بیع العینۃ ج:5 ص:330 ط: سعید باکستان)۔
و فی مجمع الانھر فی شرح ملتقی الابحر: لا يجوز أخذ الأجرة على المعاصي (كالغناء، والنوح، والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجر، وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه. الخ (باب الإجارة الفاسدة ج:3 ص:384 ط: دار الطباعةالعامرۃ۔ترکیا)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98367کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • سرکاری نوکری لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کیا ٹھیکیداروں کاکام لینے کے لئے بنا کچھ بولے ہیڈ کلرک کو کچھ فیصد دینارشوت ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • امتحان میں کامیابی کیلئے پیسے دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • آفیسر کے ذمہ کاموں کے کرنے پر اس کی جانب سے دی گئی رشوت سے حاصل کردہ رقم لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • برانڈز مالکان کے ایمپلائر سے پرچیز آرڈر لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی ملازم کا کمپنی کا مال فروخت کرنے پر خریدار سے کمیشن کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • آڈر لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات