رشوت

میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

فتوی نمبر :
34885
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

میڈیسن کمپنیوں کا ڈاکٹرزکو معیاری ادویات کی تعین کے لئےکمیشن دینا جائز ہے؟جو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کی جاتی ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرڈاکٹرز واقعۃً مریضوں کے لئے صرف وہ دوائیاں تجویزکرتےہوں،جسکی ان کو واقعی ضرورت ہو تی ہے اور میڈیکل اسٹوروالا بھی ڈاکٹرزکے کمیشن کی وجہ سے دیگراسٹورزوالوں کی بنسبت داوئیاں مہنگی نہ دیتاہو ،اور نہ ہی ڈاکٹرز کی طرف سے باقاعدہ اس کمیشن کی ڈیمانڈ ہو بلکہ میڈیسن کمپنیاں اپنی مرضی وخوشی سے بطورہدیہ (گفٹ) ڈاکٹرز حضرات کو کچھ نہ کچھ دیتے ہوں تو کمپنوں کا اس طرح کچھ دینا اور ڈاکٹرز کا وصول کرنا شرعاجائز اور درست ہے ،مگرمحض کسی کمپنی کی دوائیں تجویز کرنے پر طے شدہ یابغیرطے کئے کمیشن لیناجائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی سنن ابی داؤد: عن عبداللہ بن عمروقال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الراشی والمرتشی (ج2ص148)
وفی بدائع الصنائع:ولواستاجرللطبخ والخبز،لم یجزولایجوزلھا اخذ الاجرۃعلی ذلک لانھالواخذت الاجرۃ لاخذتھاعلی عمل واجب علیھا فی الفتوی فکان فی معنی الرشوۃ فلایحل لھاالاخذاھ(ج4ص24)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34885کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات