السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم مفتی صاحب!
ملازمت میں حلال و حرام سے متعلق ایک معاملے میں دارالافتاء جامعہ بنوریہ عالمیہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے عرض ہے کہ جیسا کہ آپ واقف ہوں گے، پاکستان کا موجودہ نظام بدعنوانی سے بہت زیادہ متاثر ہے، اور غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کچھ رقم ادا کیے بغیر سرکاری ملازمت حاصل کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔میرے کزن، جو پہلے سے ہی ایک سرکاری محکمے میں ملازمت کر رہے ہیں، نے مجھے اپنے دفتر میں نوکری حاصل کرنے میں مدد دینے کی پیشکش کی ہے، لیکن اس کے لیے مجھے ایک مخصوص رقم ادا کرنا ہوگی۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں ادا کی جانے والی رقم شرعاً رشوت شمار ہوگی؟ اگر ایسا ہے، تو کیا اس طریقے سے حاصل کی جانے والی ملازمت بھی میرے لیے حرام سمجھی جائے گی؟براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً!
ملازمت کے حصول کے لیے رشوت کا لین دین سخت ناجائز اور حرام ہے، جس پر حدیثِ مبارکہ میں سخت وعید وارد ہوئی ہے، اور ایسا لین دین کرنے والوں اور اس کا واسطہ بننے والوں، سب پر لعنت وارد ہوئی ہے۔ اس لیے اس عمل سے بچنا لازم و ضروری ہے۔تاہم اگر سائل مذکورہ ملازمت کا اہل ہو اور اس کے حصول کے لیے درکار قانونی تقاضے بھی پورے ہو چکے ہوں، اس کے باوجود رشوت طلب کی جا رہی ہو، تو اس صورت میں اگرچہ رشوت طلب کرنے والے کے لیے رشوت لینا جائز نہیں، تاہم سائل کے لیے بامرِ مجبوری بطورِ رشوت طلب کی گئی رقم دے کر نوکری حاصل کرنے کی شرعاً گنجائش ہے۔اس کے علاوہ، قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر محض رشوت کی بنیاد پر کسی بھی حال میں ملازمت حاصل کرنا جائز نہیں، بلکہ گناہِ کبیرہ ہے، جس سے بہرصورت احتراز لازم ہے۔
کما فی احکام القرآن للجصاص: و الرشوۃ تنقسم إلی و جوہ منھا الرشوۃ فی الحکم و ذلک محرم علی الراشی و المرتشی جمیعاً و ھو الذی قال فیہ النبیﷺ لعن اللہ الراشی و المرتشی و الرأش و ھو الذی یمشی بینھما فذلک لا یخلو من ان یرشوہ لیفض لہ بحقہ او بما لیس بحق لہ الخ(إلی قولہ)و أما الرشوۃ فی غیر الحکم فھو ما ذکرہ ابن مسعودرضی اللہ عنہ و مسروق فی الھدایۃ إلی الرجل لیعینہ بجاھہ عندالسلطان و ذلک منھی عنہ ایضا لان علیہ معونتہ فی دفع الظلم عنہ قال اللہ تعالیٰ:(و تعاونوا علی البر و التقوی) (إلی قولہ)و وجہ آخر من الرشوۃ السلطان لدفع ظلمہ عنہ فھذہ الرشوۃ محرمۃ علی آخذھا غیر محظورۃ علی معطیھا (باب الرشوۃ ج: 2 ص: 433،ط:سھیل اکیڈمی)۔
و فی الدر المختار:(أخذ القضاء برشوۃ)للسطان أو لقومہ و ھو عالم بھا أو بشفاعۃ الخ
و فی رد المحتار تحت قولہ:(قولہ أخذ القضاء برشوۃ) بتثلیث الراء قاموس و فی المصباح الرشوۃ بالکسر (إلی قولہ)و فی الفتح: ثم الرشوۃ أربعۃ اقسام:منھا ما ھو حرام علی الآخذ و المعطی و ھو الرشوۃ علی تقلید القضاء و الإمارۃ الثانی:ارتشاء القاضی لیحکم و ھو کذلک و لو القضاۃ بحق لأنہ واجب علیہ الثالث:أخذ المال لیسوی أمرہ عند السلطان دفعا للضرر او جلبا للنفع و ھو حرام علی الآخذ فقط و حیلۃ حلھا أن یستأجرہ یوماً إلی اللیل أو یومین الخ (کتاب القضاء، ج: 5 ص: 362 ط:ایچ ایم سعید)۔
و فی البحر الرائق: و منھا اذا دفع الرشوۃ خوفاً علی نفسہ او مالہ فھو حرام علی الآخذ غیر حرام علی الدافع و کذا اذا طمع فی مالہ فرشاہ ببعض المال و منھا اذا دفع الرشوۃ لیسوی أمرہ عند السلطان حل لہ الدفع و لا یحل للآخذ أن یأخذ الخ (باب اخذ الرشوۃ، ج: 6، ص: 262، ط: ماجدیہ)۔
آفیسر کے ذمہ کاموں کے کرنے پر اس کی جانب سے دی گئی رشوت سے حاصل کردہ رقم لینا جائز ہے؟
یونیکوڈ رشوت 0