رشوت

ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

فتوی نمبر :
88976
| تاریخ :
2025-11-19
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

السلام علیکم ! سر مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ پیسے دے کر جاب حاصل کرنا کیسا ہے ،اس جاب کی تنخواہ حلال ہے یا حرام ؟جبکہ میں اس جاب کے اہل بھی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ حق مارا ہے میں نے یا نہیں مگر دل میں احساس اٹھا ہے۔ سر براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر واقعۃً اس ملازمت کا اہل اور مستحق ہو ،اور متعلقہ ذمہ داری نبھانا بھی بخوبی جانتا ہو، اس صورت میں اس ذمہ داری کو نبھانے کے بعد ملنے والی تنخواہ اگرچہ حلال ہوگی ، مگر ملازمت کے حصول کے لئے رشوت لینا اور دینا ہر دو امور شرعاً نا جائز اور حرام ہے، جس پر سائل کو توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے مکمل اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وفي الفتح: ثم الرشوة أربعة أقسام: منها ما هو حرام على الآخذ والمعطي وهو الرشوة على تقليد القضاء والإمارة. الثاني: ارتشاء القاضي ليحكم وهو كذلك ولو القضاء بحق؛ لأنه واجب عليه. الثالث: أخذ المال ليسوي أمره عند السلطان دفعا للضرر أو جلبا للنفع وهو حرام على الآخذ فقط الخ (کتاب القضاء، ج: 5، ص: 362، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها، كذا في شرح الطحاوي الخ (کتاب الاجارۃ، ج: 4، ص: 413، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88976کی تصدیق کریں
0     169
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات