ان بنکوں کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں جو اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ وہ بالکل شریعت کے طرز کے موافق کام کر رہے ہیں ، بہت سے اسلامی بنکوں نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے کہ ہم کس بنک کا فیصلہ کریں کہ کون سا بنک ایمانداری سے کام کر رہا ہے اور کون سا نہیں؟ مجھے ان بنکوں کے ناموں کی تحقیق کی ضرورت ہے، اور ان کی مصنوعات ، خدمت گزاری کے متعلق جو پاکستان اور عمان میں موجود ہیں، جنہیں دار الافتاء جامعہ بنوریہ کی طرف سے منظوری حاصل ہو ۔
مذکور بنکوں میں سے کسی کو ہمارے جامعہ بنوریہ عالمیہ سے منظوری حاصل نہیں اور نہ ہی ہمیں ان تمام بنکوں کے ساتھ معاملات کا تجربہ ہے کہ ہم گواہی دے سکیں کہ کون سا زیادہ ایماندار ہے، البتہ ہماری معلومات کے مطابق میز ان بنک اور اسلامی بنک کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائیزر کی نگرانی میں اور اصولِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں، اس لیے ان دونوں کےذریعے سرمایہ کاری کی اجازت بھی دی جاتی ہے البتہ ان بنکوں کے کسی خاص معاملہ پر اعتراض ہو تو اس کی وضاحت کر کے اس سے متعلق حکم شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0