نام رکھنے کا حکم

صرف" محمد" نام رکھا جاسکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
9803
| تاریخ :
2010-09-23
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

صرف" محمد" نام رکھا جاسکتا ہے ؟

جناب آج سے ایک ماہ پہلے بھی میں نے آپ کو یہی سوال لکھا تھامگر مجھے ابھی تک اس کا جواب نہیں ملا۔،سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کا نا م محمد بن ریحان رکھا ہے ، مگر ہمارے رشتہ دار اور دوسرے لوگ اور میرے بڑے بھائی رضوان رحیم بولتے ہیں کہ صرف محمد نام نہیں رکھنا چاہیے، براہ کرم اس سلسلہ میں میری مدد کریں ،ویسے میں نے پھر بھی مفتی ۔۔۔۔صاحب سے بات کی تھی انہوں نے بھی بولاتھا کہ کوئی مسئلہ نہیں آپ صرف محمد (نام) رکھ سکتے ہیں، میں آپ سے تحریری شکل میں فتوی لینا چاہتاہوں تاکہ سب کو دکھا سکوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صرف"محمد"نام رکھنا نہ صرف جائز ہےبلکہ مستحب ہونے کے ساتھ ساتھ بچے اور والدین کے لیے حصول سعادت کا ذریعہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الدر : ( احب الاسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن الخ وفي الشامية : (قوله احب الاسماء الخ) (إلى قوله) وافضلها بعدهما اھ (6/417)۔ واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9803کی تصدیق کریں
0     526
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات