جناب اللہ پاک نے مجھے بیٹی عطاء کی ہے اور میں نے اس کا نام سرینہ رکھا ہے ،براہ کرم آپ سے گذارش ہے کہ آیا یہ نام اسلا می ہے یا نہیں ؟اور اگر ہوسکے تو کوئی اچھا سانام تجویز کردیں تاریخ پیدائش تین نومبر دوہزار آٹھ ہے ،امید کرتا ہوں کہ آپ میری اصلاح فرمائیں گے ۔
"سرینہ"کوئی اچھے معنی والا اسلامی نا م نہیں ،اس لئے سائل کو چاہیئے کہ درج ذیل چند اچھے معنی والے اور اسلامی ناموں میں سے کوئی ایک تجویز کرکے اپنی بچی کیلئے منتخب کرلے ،اور وہ نام یہ ہیں ہاجرہ،فاطمہ،مریم ،عائشہ،کلثوم،رقیہ،حمیرا،بشریٰ،
جویریہ ،میمونہ،عقیقہ،اریبہ،عاتکہ،اور ماریہ وغیرہ ۔
کما فی المشکاۃ:عن ابی الدرداء رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم اھ (1/408) واللہ اعلم