السلام علیکم ! بچوں کا اسلامی نام رکھنے کا کیا طریقہ ہے ؟ تاریخ پیدائش سے جو حروف تہجی بتائے جاتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ ۔ منیر کراچی
اس کا بہتر اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے ساتویں دن یا پیدائش کے فوراً بعد ایسا نام جو عبدیت اور بندگی کے معنی پر مشتمل ہو یا انبیاء و صلحاء میں سے کسی کا نام ہو یا کم از کم صحیح معنی و مفہوم پر مشتمل وہ تجویز کر لیا جائے، جبکہ حروف تہجی وغیرہ طرق سے نام رکھنے کا شریعت مطہرہ میں کوئی حکم نہیں۔
ففي مشكاة المصابيح: وعن أبي سعيد وابن عباس قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من ولد له ولد فليحسن اسمه وأدبه اھ (2/ 939)
وفي مصنف ابن أبي شيبة: عن عمرو بن شعيب: «أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بالعقيقة يوم السابع للمولود، ووضع الأذى، وتسميته» (5/ 115)
وفي اعلام السين: قلت: والمراد والله اعلم ان الوخر التسمية عن السابع فقد عرفت أنهﷺابنه ابراهيم لیلة ولد وهو متفق عليه (۱۷/ ۱۲۲)