میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیالڑکے کا نام صرف"محمد "رکھنا درست ہے؟اگر نہیں توپھر ہم ایسےشخص کوکس نام سے پکاریں جس کا نام صرف "محمد"ہے۔
جی ہاں! کسی بچے کا نام صرف"محمد"رکھنا جائز ہے،اور محمدکےنام سے ہی پکار سکتے ہیں۔
کمافی المشکوۃ:عن جابر ان النبی ﷺ قال سموباسمی ولاتکتنو بکنیتی فانی انما جعلت قاسما اقسم بینکم متفق علیه اھ(407)۔ واللہ اعلم بالصوا ب