نام رکھنے کا حکم

لڑکی کا نام مشکوۃ رکھنا

فتوی نمبر :
17452
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

لڑکی کا نام مشکوۃ رکھنا

میں اپنی بیٹی کیلئے"مشکوۃ" نام کا مطلب جاننا چاہتا ہوں یہ نام مشہورکتاب تبریزی صاحب کے (مشکوۃ شریف ) اور امام غزالی کی "مشکوۃ الأنور" میں بھی استعمال ہوا ہے، براہ کرم مجھے اس نام کا مطلب بتادیں اور یہ بھی بتائیں کہ کسی مسلمان بچی کے لیے یہ نام رکھناکیسا ہے کیونکہ میں اپنی بیٹی کا نام رکھنا چاہتا ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

" مشکوۃ" کے معنی طاق چراغ رکھنے کی جگہ ہے سائل اگر اپنی بیٹی کا نام مشکوۃ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے،لیکن مناسب یہ ہیکہ وہ کسی صحابیہ، تابعیہ کے نام کو منتخب کرے تاکہ نام کا اچھااثر بچی پرپڑے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی مشکوۃ المصابيح : عن إلى الدرداء قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم انکم تدعون يوم القيمة باسمانكم وأسماء أباءكم فاحسنوا اسمائكم رواه احمد وأبو داود (408)۔ واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 17452کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات