نام رکھنے کا حکم

منحہ ایلاف نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
97620
| تاریخ :
2026-07-19
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

منحہ ایلاف نام رکھنا کیساہے؟

میں نے اپنی بیٹی کا نام منحہ ایلاف رکھا ہے۔ جس کا مطلب ہے الفت بھرا تحفہ ۔ برائے مہربانی بتائیں کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ کیونکہ میری بیوی کو لگتا ہے کہ جب سے یہ نام رکھا ہے تب سے ہماری بیٹی بیمار اور بےچین رہنے لگی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب نام کے معنیٰ میں کوئی خرابی نہ ہو ،تو اسے صرف اس نظریہ کی وجہ سے بدلنا کہ اس نام کی وجہ سے بچہ بیمار ہورہاہے شرعاً درست نہیں، جبکہ "منحہ ایلاف" معنی کے اعتبار سے درست ہے،اس لئے بچی کیلئے یہ نام رکھنا درست ہے، لہذا اس نام کو بچی کی صحت کیلئے متاثر ہونے کا نظریہ رکھنا شرعاً درست نہیں، اور نہ ہی اس کی وجہ سے یہ نام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما روی البخاری بسندہ عن ابن المسیب عن ابیہ: «أن أباه جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ما اسمك؟ قال حزن قال: أنت سهل قال: لا أغير اسما سمانيه أبي» قال ابن المسيب: فما زالت الحزونة فينا بعد.(کتاب الادب، باب اسم الحزن، ج:5، ص:2288، رقم الحدیث:5836،ط:دارابن الکثیر)
وفی تاج العروس: منح : ( مَنَحَهُ ) الشّاةَ والنّاقَةَ ( كَمنَعَه وضَرَبَه ) يَمنَحه ويَمْنِحُه : أَعارَه إِيّاهَا ، وذكره الفَرَّاءُ في باب بَفعَل ويَفعِل . ومَنَحَه مالاً : وَهَبَه . ومَنَحَه : أَقرَضه . ومَنَحَه : أَعْطَاهُ ، والاسمُ المِنْحَة ، بالكسر، وهي العَطِيّة ، كذا في ( الأَساس )". (ج:7،ص:155،ط:دارالھدایة)
وفی تھذیب اللغۃ: "أبو عبيد: ألفت الشيء، وآلفته. بمعنى واحد، أي لزمته، فهو مؤلف، ومألوف. . .
وآلَفْت فلاناً الشيء، إذا ألزمته إياه، أُولِفه إيلافاً. وقول الله عز وجل: )لإيلاف قُريش إيلافهم رِحلة الشِّتاء والصَّيف.المعنى: لتؤلف قريش الرحلتين فيتَّصلا ولاينقطعا."( باب اللام والفاء، ج:5، ص:186،ط:دار احیاء التراث العربی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97620کی تصدیق کریں
0     83
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات