السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛ کیا کسی بچے کا نام "ارحم (Arham)" رکھا جا سکتا ہے؟ اس کا معنی "سب سے زیادہ رحم کرنے والا" (Most Merciful) ہے۔جزاکم اللہ خیراً۔
واضح ہو کہ ارحم نام معنی کے اعتبار سے بہت اچھا ہے ،اور یہ اللہ پاک کے ذاتی و صفاتی ناموں میں شامل نہیں، اس لیے بچے کا نام ارحم رکھنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں، بلاوجہ شک و شبہ میں پڑنے سے احتراز چاہیئے۔
كما في الترمذي: عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أرحم أمتي بأمتي أبو بكر (الٰی قولہ) ألا وإن لكل أمة أمينا وإن أمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح» هذا حديث حسن صحيح (باب مناقب معاذ بن جبل الخ، ج:2، ص:1220، رقم الحدیث:3817، م:البشرٰی)۔
وفی المرقاۃ المفاتیح: (وعن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أرحم أمتي)، أي: أكثرهم رحمة اھ (باب مناقب العشرۃ رضی اللہ عنھم، الفصل الثانی، ج:10، ص:493، رقم الحدیث:6120، م:الحقانیۃ)۔