نام رکھنے کا حکم

محمد یحی ثاقب نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
96574
| تاریخ :
2026-06-19
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

محمد یحی ثاقب نام رکھنا کیساہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛ میں اپنے بیٹے کا نام محمد یحیی ثاقب رکھنا چاہتا ہوں، مجھے کتاب وسنت کی روشنی میں بتا دیں کہ یہ صحیح ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ یحییٰ ایک پیغمبر علیہ السلام کااسم گرامی ہے، جبکہ ثاقب کا معنیٰ روشن، چمکدار وغیرہ کے آتے ہیں،لہذا بیٹے کیلئے محمد یحییٰ ثاقب نام رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله تعالي: {يا زكريا إنا نبشرك بغلام اسمه يحيى لم نجعل له من قبل سميا} (المریم:7)
وفی المعجم الوسیط: (حيي)حياة وحيوانا كان ذا نماء ويقال حي يحيا فهو حي والقوم حسنت حالتهم والطريق استبان ومن القبيح حياء انقبضت نفسه ومن الرجل احتشم فهو حيي اھ (باب الحاء، ج:1، ص:213، ط:مجمع اللغۃ العربیۃ)۔
وفيه ايضاً: (ثقبت)النار ثقوبا وثقابة اتقدت والزند ونحوه بدت الشرارة منه والكوكب ونحوه أضاء فهو ثاقب وفي التنزيل العزيز {وما أدراك ما الطارق النجم الثاقب} اھ (باب الثاء، ج:1، ص:97، ط:مجمع اللغۃ العربیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96574کی تصدیق کریں
0     85
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات