نو مولود بچہ کو جو رشتہ دار پیسے دے کرجاتے ہیں یا اگر کہیں آنا جانا ہو تو جو پیسے ملتے ہیں اس کے استعمال کا کیا حکم ہے
کیاماں باپ وہ پیسے استعمال کر سکتےہیں
نو مولود بچے کو رشتہ دارجو رقم یا تحائف وغیرہ دیتے ہیں، اس سےعمومی رواج کےمطابق بچےکےوالدین کو خوشی کے موقع پر ہدیہ دینامقصودہوتاہے، چنانچہ وہ رقم اور تحائف والدین کی ہی ملکیت شمار ہوں گے، اور وہ انہیں اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔البتہ اگر کوئی شخص صراحتاً یا قرائنِ واضحہ کے ساتھ خاص بچے ہی کو کوئی رقم یا چیز بطورِ ہدیہ دےیا وہ چیز بچوں کے استعمال اور ان کی ضرورت کے موافق ہو،تو وہ شرعاً بچے کی ملکیت شمار ہوگی ۔لہٰذا والدین کے لیے اس رقم یا چیز میں تصرف کرنا یا کسی اور کو دینا جائز نہ ہوگا، بلکہ اسے بچے کے مفاد، ضروریات اور مصلحت میں خرچ کرنا ضروری ہوگا۔
کمافی «الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي» : «تنعقد الهبة بالإيجاب والقبول وتتم بالقبض». وذكر الفقهاء أن الولي ينوب مناب القاصر في القبض، فلو وهب أحد الأولياء للصغير شيئاً، والمال في أيديهم صحت الهبة، ويصيرون قابضين للصغير(ج4ص3261)۔
وفی «فتح القدير للكمال بن الهمام - ط الحلبي» : وهل يكون تصرف الإنسان في مال غيره إلا بطريق النيابة وبه يفارق تصرفه في مال نفسه.(ج2ص 157)۔