رشوت

مال چھڑوانے کیلئے رشوت دینا

فتوی نمبر :
96051
| تاریخ :
2026-06-05
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

مال چھڑوانے کیلئے رشوت دینا

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ''امید ہے مفتی صاحب آپ خیریت سے ہونگے،میں یہاں پر ایک بہت اہم سوال پوچھنا چاہتا ہوں پہلا سوال : کیا سمگلنگ جائز ہے ؟دوسرا سوال : میں ایک تجارتی بندہ ہوں اگر ایک مال پر حکومت کو ٹیکس بھی ادا کیا جائے پھر بھی حکومت مجھ سے وہ مال پکڑے اور مجھ سے اس مال پر رشوت لے اگر میں رشوت نہ دو پھر وہ مال مجھ سے قبضے میں لیتا ہے اور میرا بڑا نقصان ہو جاتا ہےکیا یہ جائز ہے کہ میں اپنی مال چھڑانے کے لیے ان کو رشوت دو؟ پلیز رہنمائی فر مائے
تیسرا سوال: پاکستان میں حکومت ظالمانہ ٹیکس لیتا ہے مثلا ایک گاڑی کی اصل قیمت 20 لاکھ ہے حکومت اس پر 35 سے 40 لاکھ ٹیکس لیتا ہے اگر یہ ٹیکس ہم حکومت کو نہ دے کیا ہم گناہگار ہونگے؟ دوسری بات ہم بلوچستان میں بطور تجارت کپڑا خرید تے ہے اور بلوچستان پاکستان میں ہی ہے چیک پوسٹوں پر ہم سے پیسے لیتے ہے پھر چھوڑ تے ہےورنہ قبضہ کر لیتے ہے اور یہ پیسہ حکومت کی خزانے میں نہیں جاتا بلکہ ان افسران پولیس آرمی کے جیب میں جاتاہے اسطرح ہم پشاور میں ٹیکس پر کپڑا خریدتے ہے اگر ہم اس کپڑے کو پنجاب کے راستے سے لے آئیں تو کچھ نہیں ،لیکن اگر ہم پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان براستہ کوہاٹ کرک لے آتے ہیں تو پکڑتے ہے اور پیسوں کے بغیر نہیں چھوڑ تے ہے ،اس بارے رہنمائی فرمایئں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سمگلنگ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سے شرعاً بھی ناجائز عمل ہے جس سے اجتناب لازم ہے،اسی طرح حکومت کے متعلقہ ادارے کو ایک بار ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد بھی حکومتی اہل کا ر کا ٹیکس طلب کرنا قانون کی خلاف ورزی اور شرعاً بھی ناجائز طریقہ سے کسی کا مال کھانے کے حکم میں ہے ،جو شرعاً ناجائز ہے اس سے اجتناب لازم ہے۔
رشوت کا لین دین شریعتِ مطہرہ میں ناجائز اور حرام ہے احادیثِ مبارکہ میں رشوت لینے اور دینے والے دونوں پر لعنت کی وعیدوارد ہوئی ہے،لہٰذا سائل پر لازم ہے کہ اپنے معاملات میں حتی الامکان رشوت کے لین دین سے مکمل اجتناب کرے۔
البتہ اگر سائل تمام قانونی تقاضے پورے کرچکا ہو، لیکن متعلقہ حکام بلاجواز رشوت لیےبغیر مال ضبط کرلیتا ہوں، اور سائل کے پاس اپنے جائز حق کے حصول یا درخواست کی منظوری کے لیے کوئی مؤثر اور قانونی متبادل راستہ موجود نہ ہو، تو ایسی مجبوری کی صورت میں محض اپنے حق کے حصول کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہوگی۔ تاہم رشوت وصول کرنے والےافرادکے لیے اس رقم کا لینا ناجائزاورحرام ہوگا۔
آدمی جہاں رہتا ہو اس حکومت کے قوانین اگر شریعت کے خلاف نہ ہوں، تو ان پر عمل کرنا شرعاً واجب ہے، جبکہ اسلامی حکومت اگر عوام کی بہبود کو ملحوظ رکھتے ہوئے، ہر آدمی کی حیثیت کے مطابق ٹیکس مقرر کرے، اوراسے عوامی کاموں پر ہی صرف کرے، تو اس کی ادائیگی لازم ہوگی،جائز ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیےسمگلنگ کا راستہ اختیار کرکے اور جگہ جگہ رشوتیں دینا ناجائز عمل ہے اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مرقاۃ المفاتیح(وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما) : بالواو (قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي ) أي: معطي الرشوة وآخذها، وهي الوصلة إلى الحاجة بالمصانعة، وأصله من الرشاء الذي يتوصل به إلى الماء، قيل: الرشوة ما يعطى لإبطال حق، أو لإحقاق باطل، أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق، أو ليدفع به عن نفسه ظلماً فلا بأس به وكذا الآخذ إذا أخذ ليسعى في إصابة صاحب الحق فلا بأس به،لكن هذا ينبغي أن يكون في غير القضاة والولاة؛ لأن السعي في إصابة الحق إلى مستحقه، ودفع الظالم عن المظلوم واجب عليهم، فلايجوز لهم الأخذ عليه
(کتاب الأمارة والقضاء، باب رزق الولاة وهدایاهم، الفصل الثاني،ج:۷،ص:۲۹۵،ط:دارالکتب،العلمیة)
وفی الدر المختار: أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا أشباه من القاعدة الخامسة وفوائد شتى،( مطلب طاعة الإمام واجبة،ج:5،ص:422،مط:ایچ ایم سعید)
و فی رد المحتار: وفي الفتح: ثم الرشوة أربعة أقسام: منها ما هو حرام على الآخذ والمعطي وهو الرشوة على تقليد القضاء والإمارة. الثاني: ارتشاء القاضي ليحكم وهو كذلك ولو القضاء بحق؛ لأنه واجب عليه. الثالث: أخذ المال ليسوي أمره عند السلطان دفعا للضرر أو جلبا للنفع وهو حرام على الآخذ فقط الخ (کتاب القضاء،مطلب فی الکلام علی الرشوۃ والھدیۃ ج: 5، ص: 362، ط: سعید)
وفی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: لقول الله - تبارك وتعالى{يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم} [النساء: 59] وقال عليه الصلاة والسلام اسمعوا وأطيعوا، ولو أمر عليكم عبد حبشي أجدع ما حكم فيكم بكتاب الله تعالى ولأنه نائب الإمام، وطاعة الإمام لازمة كذا طاعته؛ لأنها طاعة الإمام، إلا أن يأمرهم بمعصية فلا تجوز طاعتهم إياه فيها؛ لقوله عليه الصلاة والسلام لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق ولو أمرهم بشيء لا يدرون أينتفعون به أم لا، فينبغي لهم أن يطيعوه فيه إذا لم يعلموا كونه معصية؛ لأن اتباع الإمام في محل الاجتهاد واجب، كاتباع القضاة في مواضع الاجتهاد والله تعالى عز شأنه أعلم. (کتاب السیر،ج:7،ص:99/100،مط:ایچ ایم سعید)
و في بحوث في قضايا فقهية معاصرة: ولا ينبغي مخالفة هذا السعر، إما لأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية واجب ، وإما لأن كل من يسكن دولة فإنه يلتزم قولا أو عملا بأنه يتبع قوانينها، وحينئذ يجب عليه اتباع أحكامها، مادامت تلك القوانين لا تجبر على معصبة دينية الخ(الباب الاول احکام اوراق النقود والعملات،ج:1،ص:169/170،مط: مکتبہ دار العلوم کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96051کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • سرکاری نوکری لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 1
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کیا ٹھیکیداروں کاکام لینے کے لئے بنا کچھ بولے ہیڈ کلرک کو کچھ فیصد دینارشوت ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • امتحان میں کامیابی کیلئے پیسے دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • آفیسر کے ذمہ کاموں کے کرنے پر اس کی جانب سے دی گئی رشوت سے حاصل کردہ رقم لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • برانڈز مالکان کے ایمپلائر سے پرچیز آرڈر لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی ملازم کا کمپنی کا مال فروخت کرنے پر خریدار سے کمیشن کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • آڈر لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر لی ہوئی ملازمت کی کمائی حلال ہوگی یا حرام ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رقم دے کر سرکاری ملازمت حاصل کرنا اور اس سے حاصل کردہ کما ئی کا کیاحکم ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات