نام رکھنے کا حکم

کیا مروان نام رکھنا درست ہے ؟

فتوی نمبر :
9543
| تاریخ :
2010-08-31
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

کیا مروان نام رکھنا درست ہے ؟

السلام علیکم! مفتی صاحب میرے دو بیٹے ہیں ایک کا نام اس کے دادانے اور ایک کا نام میں نے رکھاہے
ایک کتاب (مسلمان بچوں کے نام) دیکھ کر یہ نام رکھے،نام یہ ہیں (1) صفوان 2 سال کا (2) مروان (4ماہ)اس کتاب کے مطابق صفوان کا معنیٰ"چمکدارپتھر"اور مروان کے بارے لکھا ہے کہ"بنوامیہ کا پہلاسردار"میرے کچھ عزیز واقارب کے لحاظ سے یہ دونوں نام صحیح نہیں ہیں،کیایہ بات ٹھیک ہے؟اگر ٹھیک ہےیہ بات تومیں نام رکھنے میں کس سے مددلوں؟میں اس میں بڑافکرمند ہوں کہ اگر یہ نام صحیح نہیں توبچوں کی زندگی پراس کاکیااثر پڑے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ "صفوان"ایک مشہور صحابی کانام ہے"صفوان بن معطل"اور"مروان"کاشمارتابعین میں ہوتاہےاور انہوں نےکئی سارے صحابہ سےاحادیث کوروایت کیا ہے،اس لئے کسی بچے کا"صفوان یامروان"نام رکھنابلاشبہ درست ہے،بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9543کی تصدیق کریں
0     984
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات