ہدیہ

والد کے کاروبار سے حصہ مانگنے کا حکم

فتوی نمبر :
95136
| تاریخ :
2026-05-10
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

والد کے کاروبار سے حصہ مانگنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب! میرے والد کی دو بیویاں ہیں؛ میں پہلی بیوی سے ہوں اور میری چار بہنیں ہیں، ان میں سے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں، اور دوسری بیوی سے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ، لیکن دوسری بیوی کے بچے چھوٹے ہیں ، میرے والد صاحب ہمیں الگ کرنا چاہتے ہیں، جو اُن کا کاروبار ہے، اس میں میں نے بھی پانچ سال تک ان کے ساتھ کام کیا ہے، میں حصہ مانگ رہا ہوں، لیکن ابھی وہ مجھے کچھ نہیں دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ سارا کاروبار اور سارا مال میری دوسری بیوی اور بچوں کے لیے ہیں، اب اس کا شریعت میں کیا حل ہے؟ کیا میں اس کاروبار میں سے حصہ مانگ سکتا ہوں؟ کیا میری ماں اور میری بہنوں کا بھی حصہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے تمام مال وجائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جیسے چاہے تصرف کرسکتا ہے، اس پر زندگی میں اپنا مال ورثاء میں تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں اور نہ ہی اولاد کے لیے اپنے والدین سے جائیداد کی تقسیم کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم اگر زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنی ہی ہو تو چونکہ یہ میراث نہیں، بلکہ ہبہ کہلائے گا، جس میں تمام بچوں کے درمیان برابری اور مساوات لازم ہے، لہذا بعض بچوں کو مکمل طور پر نوازنا، جبکہ بعضوں کو مکمل محروم کردینا شرعاً جائز نہیں۔
اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اور واقعۃً سائل کے والد اپنی تمام جائیداد دوسری بیوی اور اس کے بچوں کو دے رہے ہوں، جبکہ پہلی بیوی اور اس کے بچوں کو بالکل محروم کرنا چاہتے ہوں تو ان کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں، بلکہ بیویوں اور اولاد کے درمیان عدل وانصاف نہ کرنے کی وجہ سے وہ گناہ گار ہو رہے ہیں، ان پر لازم ہے کہ اپنی تمام اولاد اور دونوں بیویوں کے درمیان عدل وانصاف کرتے ہوئے منصفانہ تقسیم کریں، تاکہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو۔
تاہم اس کے باوجود پہلی بیوی اور اس کے بچوں کا شوہر/ والد سے تقسیم جائیداد کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں، البتہ غیر شادی شدہ بیٹیوں اور پہلی بیوی کا نان نفقہ چونکہ سائل کے والد پر لازم ہے، لہذا وہ اپنے اس حق کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔
جہاں تک سائل کا اپنے والد کے ساتھ پانچ سال تک کاروبار میں کام کرنے کا تعلق ہے تو اگر اس کاروبار میں سارا کا سارا سرمایہ والد کا ہی تھا، سائل کی طرف سے کوئی سرمایہ شامل نہیں تھا اور نہ ہی سائل کی باقاعدہ کوئی تنخواہ مقرر کی گئی تھی، بلکہ صرف جیب خرچ کی صورت میں رقم ملتی تھی تو ایسی صورت میں سائل اس بنیاد پر جائیداد میں حصہ کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: أقول: حاصل ما ذكره في الرسالة المذكورة أنه ورد في الحديث أنه صلى الله عليه وسلم قال «سووا بين أولادكم في العطية ولو كنت مؤثرا أحدا لآثرت النساء على الرجال» رواه سعيد في سننه وفي صحيح مسلم من حديث النعمان بن بشير «اتقوا الله واعدلوا في أولادكم» فالعدل من حقوق الأولاد في العطايا والوقف عطية فيسوي بين الذكر والأنثى، لأنهم فسروا العدل في الأولاد بالتسوية في العطايا حال الحياة. وفي الخانية ولو وهب شيئا لأولاده في الصحة، وأراد تفضيل البعض على البعض روي عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل في الدين وإن كانوا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار وإلا سوى بينهم وعليه الفتوى وقال محمد: ويعطي للذكر ضعف الأنثى، وفي التتارخانية معزيا إلى تتمة الفتاوى قال: ذكر في الاستحسان في كتاب الوقف، وينبغي للرجل أن يعدل بين أولاده في العطايا والعدل في ذلك التسوية بينهم في قول أبي يوسف وقد أخذ أبو يوسف حكم وجوب التسوية من الحديث، وتبعه أعيان المجتهدين، وأوجبوا التسوية بينهم وقالوا يكون آثما في التخصيص وفي التفضيل. (كتاب الوقف، مطلب في المصادقة على النظر، ج:4، ص:444، ایچ ایم سعید)
وفي الفتاوى الهندية: «(الفصل الأول في نفقة الزوجة) تجب على الرجل نفقة امرأته المسلمة والذمية والفقيرة والغنية دخل بها أو لم يدخل كبيرة كانت المرأة أو صغيرة يجامع مثلها كذا في فتاوى قاضي خان» (كتاب الطلاق، الفصل الأول في نفقة الزوجة، ج:1، ص:544، مطبع: المطبعة الكبرى الاميرية ببولاق)
وفيها أيضا: «ونفقة الإناث واجبة مطلقا على الآباء ما لم يتزوجن إذا لم يكن لهن مال كذا في الخلاصة. ولا يجب على الأب نفقة الذكور الكبار إلا أن الولد يكون عاجزا عن الكسب لزمانة، أو مرض ومن يقدر على العمل لكن لا يحسن العمل فهو بمنزلة العاجز كذا في فتاوى قاضي خان. .»(كتاب الطلاق، الفصل الرابع في نفقة الأولاد، ج:1، ص:563، مطبع: المطبعة الكبرى الاميرية ببولاق)
وفي العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: «وأما قول علمائنا أب وابن يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء ثم اجتمع لهما مال يكون كله للأب إذا كان الابن في عياله فهو مشروط كما يعلم من عباراتهم بشروط منها اتحاد الصنعة وعدم مال سابق لهما وكون الابن في عيال أبيه فإذا عدم واحد منها لا يكون كسب الابن للأب وانظر إلى ما عللوا به المسألة من قولهم؛ لأن الابن إذا كان في عيال الأب يكون معينا له فيما يضع فمدار الحكم على ثبوت كونه معينا له فيه فاعلم ذلك اهـ.» (كتاب الدعوى، ج:2، ص:18)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95136کی تصدیق کریں
0     72
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات