میراایک سات سال کابیٹا ہے جو اکثر بیمار رہتا ہے،اورمجھ سے بہت زیادہ لڑتاہے اسکا نام "صہیب"ہے لوگ کہتے ہیں کہ اسکا نام تبدیل کرلوں کیامیں صحابہ کے نام کوتبدیل کرکے کوئی اور نام رکھ لوں۔
اگرچہ مذکورنام کی وجہ سے بچے پرکوئی اثرنہیں بلکہ یہ بہت اچھا نام ہے،تاہم اگرسائل کوخلجان پیداہوگیا ہوتواسے چاہیئے کہ عبداللہ،عبیداللہ،عبدالرحیم،عبدالرحمن،نعمان،فرحان،حسان ،سہیل ،عکرمہ،عثمان،اور طلحہ میں سےکوئی ایک نام تجویز کرلے۔ واللہ اعلم بالصوا ب