نام رکھنے کا حکم

بچہ کا نام رکھتے وقت تاریخ پیدائش اور وقت ذہن میں رکھنا

فتوی نمبر :
9276
| تاریخ :
2020-10-26
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

بچہ کا نام رکھتے وقت تاریخ پیدائش اور وقت ذہن میں رکھنا

چند لوگوں سے سناہے کہ جب ہم نومولود کا نام رکھتے ہیں تو ہمیں اس کی تاریخ پیدائش اور وقت ذہن میں رکھنا چاہیے ’’نام تاریخ اوروقت کے مطابق ہونا چاہیے‘‘ کیا اسلام میں ایسی کوئی بات ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسلام نے نام رکھنے میں ہمیں اس کا پابند نہیں کیا، بلکہ اس کا پابند کیا کہ نام ایسا رکھا جائے جو اچھے معنی پر مشتمل ہو یا انبیاء وصلحاء کا نام ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشکاة المصابیح: عن أبي سعيد وابن عباس قالا: قال رسول الله ۔ صلى الله عليه وسلم ۔ : «من ولد له ولد فليحسن اسمه وأدبه اھ الحدیث(ص:۲۷۱)۔
وفی مرقاة المفاتيح: وقال أيضا: أجمعوا على جواز التسمية بأسماء الأنبياء إلا ما قدمناه عن عمر بن الخطاب. قلت: وقد قدمت ما هو الصواب. قال: وكره مالك التسمي بأسماء الملائكة كجبريل. قلت: ويؤيده ما رواه البخاري في تاريخه عن عبد الله بن جراد: «سموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة» اه(8 /513 ) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لطف اللہ نصيب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9276کی تصدیق کریں
0     1645
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات