مکروہات

بینک ملازم کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
91780
| تاریخ :
2026-02-06
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

بینک ملازم کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے؟

میرے پاس ایک لڑکی کا رشتہ آیا ہے جو بہت زیادہ تقویٰ والی ہے، نقاب کرتی ہے، موسیقی سے پرہیز کرتی ہے وغیرہ، لیکن اس کے والد بینک میں کام کرتے ہیں، تو کیا اس سے نکاح کرنا حلال ہے؟ میں نے سنا ہے کہ اگر میں انہیں بتا دوں کہ: میں ان کے گھر جو کچھ بھی کھاؤں گا اس کی طرف سے صدقہ کر دیا کروں گا، تو اس طرح کم از کم میرے لیے وہ کھانا حلال ہو جائے گا؟ کیا مجھے یہ رشتہ قبول کر لینا چاہیے ،جبکہ لڑکی اسلامی لحاظ سے تمام معیار پر پوری اترتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سودی بینک میں اس طرح کی ملازمت اختیار کرنا جس کا تعلق براہِ راست سودی لین دین سے ہوشرعاًناجائزہے، تاہم اس ملازمت کی وجہ سے ایسےشخص کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا ممنوع یا ناجائز نہیں ، لہذاصورتِ مسئولہ میں سائل کا بینک ملازم کی بیٹی سے نکاح کرناشرعاً جائز ہے،لیکن اگر لڑکی کے والد کی آمدنی کا اکثر حصہ سودی بینک کی ملازمت اورتنخواہ سے ہی حاصل ہوتا ہو، تو ان کے ہاں سے کھانے پینے اور ہدیہ وتحائف لینے سے اجتناب کرنا ہوگا۔تاہم اگر ان کی آمدنی کا اکثر حصہ سودی بینک کی ملازمت کا نہ ہو، بلکہ اس کے علاوہ کوئی اور جائز ذریعہ آمدن بھی ہو، تو پھر ان کے ہاں کھانے، پینے اور ان سے تحائف لینے کی گنجائش ہوگی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91780کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات