مکروہات

عورت جسم کے غیر ضروری بال کس حد تک صاف کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
91511
| تاریخ :
2026-01-30
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

عورت جسم کے غیر ضروری بال کس حد تک صاف کرسکتی ہے؟

اسلام میں عورتوں کے لیے جسم کے غیر ضروری بال صاف کرنا کس حد تک جائز ہے؟کیا عورتیں بلیڈ یا ریزر کے ذریعے اپنے بال صاف کر سکتی ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شریعتِ مطہرہ نے طہارت، نظافت اور فطری پاکیزگی کو بہت اہمیت دی ہے، اسی بنا پر عورتوں کے لیے جسم کے غیرضروری بال صاف کرنا ناصرف جائز ،بلکہ بعض مقامات پر اس کی تاکید بھی آئی ہے۔ چنانچہ بغل اور زیرِ ناف کے بال صاف کرنا امورِ فطرت میں داخل ہے، اس لیے ان کی صفائی کرنا مستحب ہے اور زیادہ مدت تک (چالیس دن سےزیادہ )چھوڑ دینا خلافِ سنت اورمکروہ قراردیاگیا ہے۔
اسی طرح بازوؤں، ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں کے وہ بال جو عرفاً ناپسندیدہ ہوں یا صفائی و زینت کے خلاف ہوں، انہیں صاف کرنا بھی جائز ہے۔ اس مقصد کے لیے بلیڈ، ریزر، کریم یا کوئی بھی ایسا طریقہ جو محفوظ ہو اور جسم کو نقصان نہ پہنچائے، اختیار کیاجاسکتاہے ۔
البتہ چہرے کے بالوں کے بارے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر غیر معمولی بال پیدا ہو جائیں، جیسے مونچھ یا داڑھی کی طرح نمایاں بال، توان کو دور کرنا جائز ہے؛ لیکن ابروؤں کو باریک کرنا یا ان کے بال نوچنا (نمص) شریعت میں ممنوع قرار دیا گیا ہے، الا یہ کہ غیرمعمولی بڑھوتری ہو جو شدید بدنمائی یا تکلیف کا باعث بن رہی ہو، تو بعض اہلِ علم نے اس کی گنجائش ذکر کی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: (و) يستحب(حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة)والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين مجتبى،الخ
وفی الرد: تحت (قوله: ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف(قوله وتنظيف بدنه)بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق والنتف أولى، وفي المجتبى عن بعضهم وكلاهما حسن،الخ(کتاب الحظر والإباحۃ،فصل فی البیع،ج6، ص406-407،ط:ایچ ایم سعید)-
وفی الشامیۃ: وحلق العانة أو نتفها أو استعمال النورة وكذا نتف الإبط، والعانة: الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة ومثلها شعر الدبر بل هو أولى بالإزالة لئلا يتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر، (کتاب الحج،فصل فی الإحرام وصفة المفرد،ج2،ص481،ط:ایچ ایم سعید)-
وفی البحر الرائق: والاستحداد حلق العانة سمي استحدادا لاستعمال الحديدة، وهي الموسى، وهو سنة والمراد بالعانة الشعر فوق ذكر الرجل وحواليه إلى السرة،الخ(کتاب الطھارۃ، أحكام الغسل،فرائض الغسل،ج1،ص50،ط:دار الکتاب الإسلامی)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91511کی تصدیق کریں
0     309
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات