نام رکھنے کا حکم

ہاجرہ نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
91397
| تاریخ :
2026-01-27
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ہاجرہ نام رکھنا کیساہے

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ بیوی کا نام پہلے کاغذات میں حاجرہ لکھا ہوا تھا، اب ہم اس کو تبدیل کرکے "ہاجرہ"لکھنا چاہتے ہیں،تو کیا یہ نام صحیح ہے،اور تبدیل کرنا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کیلئے اپنی بیوی کے نام کا تلفظ "حاجرہ"کے بجائے ریکارڈ میں 'ہاجرہ"تلفظ کے ساتھ درج کروانے میں شرعاً کوئی مضا ئقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی سنن ابی داوٗد:عن ابی الدرداٰء رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ انکم تدعون یوم القیامۃ باسمائکم واسماء ابائکم فاحسنوا اسماءکم۔(باب فی تغییر الاسماء ،ج:2،ص:1673،م:البشرٰی۔)
وفي المنجد:ھاجرۃ۔حضرت اسمٰعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کی والدہ ماجدہ کااسمِ گرامی،

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91397کی تصدیق کریں
0     136
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات