نام رکھنے کا حکم

ہارون کلام نام رکھنا کیسا ہے

فتوی نمبر :
90605
| تاریخ :
2026-01-05
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ہارون کلام نام رکھنا کیسا ہے

کیا ہارون کلام نام اسلام کے حساب سے صحیح ہے؟مجھے اس کا دارالافتاء سرٹیفکیٹ چاہیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

”ہارون “ایک جلیل القدر نبی کا نام ہے، جوکہ حضرت موسی ٰکلیم اللہ(علیہ السلام) کے بڑےبھائی اورنبی تھے چنانچہ حضرت ہارون (علیہ السلام)کے نام پربچے کانام رکھنا باعثِ برکت اور پسندیدہ ہے، اور ”کلام “ کا معنی ہے بات، گفتگو، گفتار، اس میں کوئی ناپسندیدہ یا خلافِ شرع مفہوم نہیں۔ لہذابچے کانام "ہارون کلام" رکھنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تاج العروس:(وهارون: اسم) النبي صلى الله عليه وسلم وهو ابن عمران بن قاهث أخي موسى، (36/ 281)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90605کی تصدیق کریں
0     146
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات