نام رکھنے کا حکم

زمل-آئرہ فاطمہ نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
90500
| تاریخ :
2026-01-02
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

زمل-آئرہ فاطمہ نام رکھنا کیساہے؟

میرا سوال ہے کہ زمل فاطمہ نام کے معنی اور نام کیسا ہے، اور آیرہ فاطمہ السلام علیکم

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "زمل" کے زیادہ تر معانی نامناسب اور نام رکھنے کے لائق نہیں (مثلاً بزدل و کمزور اور سست و کاہل انسان وغیرہ)، اسی طرح "آئره" بھی عربی ڈکشنری کے لحاظ سے کوئی بامعنی لفظ نہیں، اس لیے بچی کے لیے ان دونوں ناموں کے علاوہ صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کا نام انتخاب کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داود عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم(ج:2،ص:١٦٧٣،ط:بشری)
وفی المنجد:الزمل :الحمل،والردیف(ص:٣٠٦،ط:دارالمشرق ،بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90500کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات