ہدیان نام رکھنا کیسا ہے ؟
تلاش و تتبع کے با وجود’’ ہدیان ‘‘ نام کا معنی و مفہوم لغت کی معتبر کتابوں میں نہیں مل سکا ، لہذا بہتر یہ ہے کہ مذکور نام رکھنے کے بجائے بچہ کے نام رکھنے کے لئے ،صحابہ اور نیک مسلمان صلحاء کے ناموں میں سے کسی اچھا با معنی نام کا انتخاب کیا جائے۔
کما فی مرقاة المفاتيح : "وعن أبي الدرداء - رضي الله عنه - قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم» " رواه أحمد، وأبو داود." (کتاب الاداب باب الاسامی ج: 8، ص: 526، ط: حقانیۃ)۔
و فی الھندیۃ: و فی الفتاوی التسمیۃ باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ و لا ذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم و لا استعملہ المسلمون تکلموا فیہ و الاولی ان لا یفعل کذا فی المحیط الخ ( کتاب الکراھیۃ، ج: 5، ص: 362، ط: ماجدیۃ )۔