مکروہات

کسی کی ہتک عزت کرنے والا مذاق کرنا

فتوی نمبر :
90123
| تاریخ :
2025-12-17
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کسی کی ہتک عزت کرنے والا مذاق کرنا

میں اپنے دوست کو نصیحت کر رہا تھا کہ یہ یا وہ چیز نہ چرائے، حالانکہ میں جانتا تھا کہ وہ چور نہیں ہے۔ جب مجھے محسوس ہوا کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے تو میں نے کہا کہ میں صرف مذاق کر رہا تھا، لیکن میری نیت واقعی مذاق نہیں تھی؛ یہ نصف سنجیدہ اور نصف صرف مذاق تھی۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میں نے واقعی کچھ غلط کیا یا یہ شیطان کا کوئی وسوسہ تھا۔ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل کا اپنے دوست کو بغیر دلیل شرعی کے اس طرح کہنا مذاق میں ہو یا سنجیدگی میں ،دونوں صورتوں میں بدگمانی اور الزام تراشی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعا جائز نہیں تھا ، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنی حرکت پر توبہ استغفار اور اپنے دوست سے معافی بھی طلب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز : وَ لَا تَقْفُ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌؕ-اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا (36)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ". [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3933]
وفی التفسير الكبير تفسير القرآن العظيم، للإمام الطبراني : وقوله تعالى {(ولا تجسسوا)} التجسس: البحث عن عيب أخيه الذي ستره الله عليه. ومعنى الآية: خذوا ما ظهر ودعوا ما ستر الله ولا تتبعوا عورات الناس، قال صلى الله عليه وسلم: [لا تجسسوا؛ ولا تحاسدوا؛ ولا تباغضوا؛ ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا].
وروي: أن رجلا جاء إلى عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال له: (إن فلانا يواظب على شرب الخمر، فقال له: إذا علمته يشربها فأعلمني. فأعلمه فذهب معه حتى انتهى إلى داره، فدخل عليه وقال: أنت الذي تشرب الخمر؟ فقال: وأنت تتجسس عيوب المسلمين؟ فقال عمر: تبت أن لا أعود، فقال الرجل: وأنا تبت لا أعود)۔(ج:6،ص:84، دار الكتاب الثقافي الأردن – إربد )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90123کی تصدیق کریں
0     169
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات