طلاق

بیوی کو ”اٹھ کر ابھی کھانا کھالو ورنہ تمہیں تین طلاق“ کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
89349
| تاریخ :
2025-11-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو ”اٹھ کر ابھی کھانا کھالو ورنہ تمہیں تین طلاق“ کہنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب !
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے بیوی سے کہا کہ ”اٹھ کر ابھی کھانا کھا لو، ورنہ تمہیں تین طلاق “بار بار یہ الفاظ کہے، اس نے پانچ یا 6 منٹ بعد اٹھ کر کھانا کھا لیا، اب سوال یہ ہے اس نے اٹھ کر کھانا کھا لیا ،لیکن اب مجھے جو واضح یاد ہے ، وہ یہی الفاظ ہے ،لیکن میں شدید غصے میں تھا ،شاید کچھ اور بھی کہا ہو یا نہ کہا ہو، شک ہے، بس دل میں یہ خیال آتا ہے ، اب اس ضمن میں کیا فرماتے ہیں مفتیان ِکرام؟ براہِ مہربانی مجھے آگاہ کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا اپنی بیوی سے یہ کہنا کہ”اٹھ کر ابھی کھانا کھا لو، ورنہ تمہیں تین طلاق“یہ الفاظ تعلیقِ طلاق کے حکم میں ہیں، لہذااگرسائل کی بیوی نےاس وقت کسی دوسرےکام میں مشغول ہوئے بغیرکھانا کھا لیا، تو شرط پوری نہ ہونے کی وجہ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔
جبکہ سائل کے دل میں شدید غصے کی وجہ سےمحض شک پیداہونا کہ شاید کوئی اور الفاظ بھی کہہ دیے ہوں، تو شرعاً صرف شک اور وہم کی بنیاد پر طلاق واقع نہیں ہوتی، بلکہ طلاق کے واقع ہونے کے لیے یقینی طورپرالفاظ کا یاد ہونا ضروری ہے،لہٰذاسائل کی بیوی پرمذکور واقعہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،ان دونوں کانکاح بدستور قائم ہے،البتہ سائل کو آئندہ غصے کی حالت میں بھی طلاق جیسے سنگین الفاظ استعمال کرنے سے مکمل اجتناب چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي صحيح البخاريؒ: حدثنا مسلم بن إبراهيم: حدثنا هشام: حدثنا قتادة، عن زرارة بن أوفى، عن أبي هريرةؓ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إن الله تجاوز عن أمتي ما حدثت به أنفسها، ما لم تعمل أو تتكلم" قال قتادة: إذا طلق في نفسه فليس بشيء،(کتاب الطلاق، باب: الطلاق في الإغلاق والكره، والسكران والمجنون وأمرهما، والغلظ والنسيان في الطلاق والشرك وغيره،ج5،ص2020،المرقم:4968،ط:دار ابن کثیر،دمشق)-
وفی الھندیۃ: قال لأخي امرأته: إن لم تدخل بيتي كما كنت فامرأتي طالق فإن كان بينهما كلام يدل على الفور فهو على الفور لأن الحال أوجب التقييد وإلا كانت اليمين على الأبد وتقع اليمين على الدخول المعتاد قبل اليمين حتى لو امتنع الأخ مرة كما كان معتادا يحنث كذا في خزانة المفتين (کتاب الطلاق، الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهماج1، ص429،ط:مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھا ایضاً: إذا أراد الرجل أن يجامع امرأته فقال لها: إن لم تدخلي معي في البيت فأنت طالق فدخلت بعد ما سكنت شهوته وقع الطلاق عليها وإن دخلت قبل ذلك لا تطلق كذا في المحيط، (کتاب الطلاق، الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهماج1، ص430،ط:مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھا ایضاً: رجل قال لامرأته عند خروجها: إن رجعت إلى منزلي فأنت طالق ثلاثا فجلست ولم تخرج زمانا ثم خرجت ثم رجعت فقال الزوج كنت نويت الفور قال بعضهم: لا يصدق قضاء وقال بعضهم: يصدق وهو الصحيح كذا في فتاوى قاضي خان، (کتاب الطلاق، الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهماج1، ص442،ط:مکتبۃ ماجدیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89349کی تصدیق کریں
0     234
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات