نام رکھنے کا حکم

مرہا نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
88383
| تاریخ :
2025-10-28
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

مرہا نام رکھنا کیساہے

السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے دوست نے اپنی بیٹی کا نام "مرھاء عمیر" رکھا ہے، بچی کی عمر 5 سال ہے،
ہم نے ایک مفتی صاحب سے معلوم کیا تو انہوں نے رہنمائی فرمائی کہ اس نام کا معنی درست نہیں ہے، لہٰذا اسے تبدیل کرنا مناسب ہوگا۔میرے دوست نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو گھر والوں نے کہا کہ دارالافتاء سے تحریری فتویٰ لے لیا جائے،
آپ سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں کہ نام "مرھاء عمیر" کیسا ہے اور کیا اسے تبدیل کرلینا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’مِرها‘‘کا (میم کے زیر اور ہاء کے بعد الف کے ساتھ) عربی زبان میں معنی ہے: ایسی عورت جس کی آنکھ میں بیماری ہو، سفید دنبی، کم درخت والی زمین، ایسے بادل جس میں سیاہی نہ ہو، لہذا اس تلفظ کے ساتھ یہ نام رکھنا درست نہیں، سائل کے دوست اس کے بجائے اگر اپنی بیٹی کا نام امہاتُ المؤمنین یا صحابیات کے ناموں پر رکھ لے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: (تتمۃ) التسمیۃ باسم لم یذکرہ اﷲ تعالٰی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اﷲ ﷺ ولا یستعملہ المسلمون تکلموا فیہ والأولٰی أن لا یفعل۔ (ج4، ص217)-
و فی لسان العرب: مره: المره: ضد الكحل. والمرهة: البياض الذي لا يخالطه غيره، وإنما قيل للعين التي ليس فيها كحل مرهاء لهذا المعنى. مرهت عينه تمره مرها إذا فسدت لترك الكحل. وهي عين مرهاء: خلت من الكحل. وامرأة مرهاء: لا تتعهد عينيها بالكحل، والرجل أمره. وفي الحديث: أنه لعن المرهاء....(الی قولہ) الأزهري: المره والمرهة بياض تكرهه عين الناظر، وعين مرهاء. والمرهاء من النعاج: التي ليس بها شية، وهي نعجة يققة. والمرهاء: القليلة الشجر، سهلة كانت أو حزنة. والمرهة، (فصل الميم،ج:13،ص:540،ط: دار صادر بيروت)-
و فی تاج العروس: "المره، محركة: مرض في العين لترك الكحل، وقال الأزهري: بياض تكرهه عين الناظر، كالمرهة، بالضم، وقوم مره العيون من البكاء، هو جمع أمره، والمرهاء من النعاج: التي ليس بها شية، وهي نعجة يققة، والمرهاء: الأرض القليلة الشجر سهلة كانت أو حزنة.( م ط ه، ج36، ص500، دار الهداية)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88383کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات