ہدیہ

ماں کا ذاتی مکان اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
88256
| تاریخ :
2025-10-23
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

ماں کا ذاتی مکان اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء ِ کرام مندرجہ مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسماۃ۔۔۔۔۔ کا اپنا ذاتی مکان ہے،جو میں نے اپنے زیورات فروخت کرکے بنایا تھا،اب میں نے وہ مکان فروخت کردیا ہے،اور میرے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں،میں خود مقروض بھی ہوں،اور بیمار بھی ہوں،لیکن پھر بھی میں چاہتی ہوں کہ اپنی اولاد کو کچھ دوں،تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جس طرح چاہے جائز تصرف کرسکتا ہے ، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں اپنا مال و جائیداد اولاد کے درمیان تقسیم کرنا لازم اور ضروری نہیں ہوتا ،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے ذمہ بھی اپنا مال و جائیداد اپنے بچوں اور بچیوں میں تقسیم کرنا لازم اور ضروری نہیں ،اور نہ ہی وہ اپنی والدہ سے تقسیمِ جائیداد کا مطالبہ کرسکتے ہیں ، البتہ اگر سائلہ اپنی مرضی سے اپنا مال و جائیداد اپنی بچوں اور بچیوں میں تقسیم کرنا چاہے تو شرعاً ایسا کرنا بھی جائز اور درست ہے لیکن یہ تقسیم ِترکہ نہیں بلکہ ہبہ اور گفٹ شمار ہوگا،جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الأداء قرض کی ادائیگی کے بعد اپنی بقیہ زندگی کیلئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر ،بقیہ رقم تمام اولاد ( بیٹوں ، بیٹیوں ) کے درمیان برابر تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کے حصہ پر باقاعدہ مالک و قابض بھی بنادے ،تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاً بھی درست اور تام ہوسکے ، تاہم اگر وہ اپنی اولاد میں سے کسی کو اس کی خدمت گزاری ، محتاجگی یا دینداری وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلہ میں کچھ زیادہ دینا چاہے ، تو اس کا بھی اسے اختیار ہے ، مگر بلاوجہ کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکلیہ محروم نہ کرے ، کہ یہ گناہ کی بات ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: متی وقف حال صحتہ وقال علی الفریضۃ الشرعیۃ قسم علی ذکورھم وإناثھم بالسویۃ ھو المختار المقول عن الأخیار کما حققہ مفتی دمشق یحی ابن المنقار فی الرسالۃ المرضیۃ علی الفریضۃ الشرعیۃ إلخ۔
وفی رد المحتار تحت: ( قولہ کما حققہ مفتی دمشق إلخ ) أقول: حاصل ما ذکرہ فی الرسالۃ المذکورۃ أنہ ورد فی الحدیث أنہ ﷺ قال: (( سووا بین أولادکم فی العطیۃ و لو کنت مؤثرا أحدا لآثرت النساء علی الرجال )) رواہ سعید فی سننہ و فی صحیح مسلم من حدیث النعمان بن بشیر (( اتقوا اللہ و اعدلوا فی أولاکم )) فالعدل من حقوق الأولاد فی العطایا (إلی قولہ) و فی الخانیۃ و لو وھب شیئا لأولادہ فی الصحۃ، و أراد تفضیل البعض علی البعض روی عن أبی حنیفۃ لا بأس بہ إذا کان التفضیل لزیادۃ فضل فی الدین و إن کانوا سواء یکرہ و روی المعلی عن أبی یوسف أنہ لابأس بہ إذا لم یقصد الإضرار و إلا سوی بینھم و علیہ الفتوی و قال محمد: یعطی للذکر ضعف الأنثی، و فی التاتارخانیۃ معزیا إلی تتمۃ الفتاوی قال ذکر فی الاستحسان فی کتاب الوقف، و ینبغی للرجل أن یعدل بین أولادہ فی العطایا و العدل فی ذلک التسویۃ بینھم فی قول أبی یوسف و قد أخذ أبو یوسف حکم وجوب التسویۃ من الحدیث، و تبعہ أعیان المجتھدین، و أوجبوا التسویۃ بینھم و قالوا یکون آثماً فی التخصیص و فی التفضیل إلخ(کتاب الوقف، مطلب مھم فی قول الواقف، ج: 4، ص: 444، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88256کی تصدیق کریں
0     85
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات