ہدیہ

زبانی کلامی ہبہ کرنے سے ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
88021
| تاریخ :
2025-10-19
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

زبانی کلامی ہبہ کرنے سے ملکیت کا حکم

میرے والد صاحب نے اپنی زندگی میں ہی اپنا گھر، جس کی قیمت اُس وقت تقریباً تیس لاکھ روپے تھی، اپنی اولاد میں تقسیم کر دیا تھا۔ اُس وقت میری دو بہنیں رضامندی کے ساتھ دو، دو لاکھ روپے لینے پر تیار ہو گئی تھیں، اور میں بھی اس فیصلے پر راضی تھا، اب والد صاحب کا انتقال ہو چکا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اب مجھے بہنوں کو شرعی حصے کے مطابق دوبارہ کچھ دینا ضروری ہے، یا اُن کا اُس وقت راضی ہو جانا کافی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کے والد نے اگر اپنی صھت والی زندگی میں مذکور مکان سائل کو ہبہ کر کے باقاعدہ مالکانہ حقوق و قبضہ کے ساتھ حوالہ نہ کیا ہو، بلکہ فقط زبانی کلامی بات ہوئی ہو اور مرحوم تا حیات اس مکان میں رہائش پذیر رہے ہوں، تو محض زبانی طور پر ہبہ دینے سے سائل اس مکان کے مالک نہیں بنے بلکہ یہ مکان بدستور سائل کے والد مرحوم کی ملکیت میں رہ کر اب اس کے انتقال کے بعد اس کی بیٹیوں سمیت تمام ورثاء میں اصول میراث کے مطابق تقسیم ہوگا، لہذا سائل کے والد مرحوم کی زبانی کلامی ہبہ کرنے اور بہنوں کا دو دو لاکھ پر آمادہ ہونے کی وجہ سے انہیں ان کے حصہ میراث سے محروم کرنا جائز نہیں، بلکہ اس مکان سمیت مکمل ترکہ تمام ورثاء کے درمیان اصول میراث کے مطابق تقسیم کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها الخ۔ (ج:5، ص:690، ط: سعید)۔
و فی رد المحتار: تحت: (قوله بالقبض) فيشترط القبض قبل الموت و لو كانت فی مرض الموت للاجنبی کما سبق فى كتاب الوقف کذا فی الهامش (قوله بالقبض الکامل) و كل الموهوب له رجلين بقبض الدار فقبضاها جاز خانية الخ (كتاب الهبة، ج: 5 ، ص: 690 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
و فی الھندیۃ: لا يثبت الملك للموهوب له الا بالقبض هو المختار، هكذا فی الفصول العمادية الخ (کتاب الھبۃ ، ج: 4 ، ص: 378 ، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88021کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات