السلام علیکم مفتی صاحب !اللہ رب العزت کے فضل سے میرے ہاں ابھی ایک بچی پیدا ہوئی ہے،میں قرآن پاک سے کوئی اچھا نام رکھنا چاہتاہوں میری رائے تھی "مفازا"میں نے ایک مفتی صاحب سے پوچھا انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے ،لیکن دوسرے مفتی صاحب نے کہا کہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ "یہ مصدر "ہے براہ کرم وضاحت فرمائیں ۔
قرآن کریم میں واضح طور پر تو صرف "مریم "نام آیا ہے اور بہت پیارا نام ہے جبکہ مفازا کوئی نام نہیں ،تاہم اگر سائل کسی صحابیہ مثلاً عائشہ ،میمونہ،حمیرا،ماریہ،جویریہ ،خنساء ،حفصہ،عاتکہ،امیمہ،فاطمہ،کلثوم ،رقیہ،اور حبیبہ،وغیرہ میں سے کوئی نام تجویز کرلے تو زیادہ بہتر ہے اور ان شاء اللہ باعث برکت بھی ہوگا۔واللہ اعلم بالصوا ب