ہدیہ

بیٹیوں کا والدہ سے زندگی میں حصہ مانگنا

فتوی نمبر :
87797
| تاریخ :
2025-10-15
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیٹیوں کا والدہ سے زندگی میں حصہ مانگنا

السلام علیکم ! امید ہے کہ آپ خیر و عافیت سے ہوں، بخدمت جناب مفتی صاحب ! میرا مسئلہ وراثت کے سلسلے میں ہے، میں آپ سے اس مسئلہ کے لئے رہنمائی چاہتی ہوں کہ جو ہمارا دین کہتا ہے، الغرض ہم تین بہنیں ہیں، میں سب سے بڑی ہوں، میری دو بیٹیاں ہیں، ایک شادی شدہ، ایک کنواری ، دوسری بہن کے دو بیٹے ہیں،تیسری کے چار بچے ہیں، دو بیٹے/دو بیٹیاں، میری والدہ dementia/ Alzheimer's کی مریضہ ہے، جو کہ ایک دماغی مسئلہ ہے، میری والدہ آٹھ سال سے میرے پاس ہے اور اب وہ بستر پر ہی ہے، ان کی دیکھ بھال میں، میرے شوہر اور بیٹی مل کر کرتے ہیں، 2017 میں جب کووڈ ہوا تھا، میری والدہ سیڑھیوں سے گر گئی تھی، مجھے پڑوسیوں نے کال کر کے بتایا، میں ان کو ڈاکٹر کو دکھا کر اپنے گھر لے آئی، اس کے بعد سے امی نے مجھے کہا کہ میں تمہارے پاس ہی رہوں گی، میرا جو کچھ ہے، وہ تمہارا ہے، بس مجھے کبھی خیراتی ہسپتال لے کر مت جانا اور مفتی صاحب ! میں کبھی خیراتی ہسپتال لے کر بھی نہیں گئی، امی کے ٹوٹل 36 لاکھ ہیں، جو کہ امی مجھے بولتی تھی کہ چلو مجسٹریٹ کے پاس، پر میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں، نہ میں نے توجہ دی، جبکہ میری امی مجھے کہتی تھی کہ یہ کام کر لو، ورنہ بہنیں تم سے لڑیں گی، میری دوسری نمبر والی بہن نے گھر خریدنے کے لئے مجھ سے پانچ لاکھ حصے سے مانگے، تو میں نے دے دیے تھے، اس بات کو پانچ سال ہو گئے، ایک بار سب سے چھوٹی بہن نے خاندان کے ایک فرد سے امی کو کال کروا کے حصہ مانگا، مگر امی نے صاف منع کر دیا کہ مجھے کوئی پوچھنے نہیں آتا، میرا خیال کسی کو نہیں، صرف پیسوں سے محبت ہے، ماں سے نہیں، اسی طرح خاندان کے ایک فرد نے بھی امی کو سمجھایا کہ حصہ دے دیں، مگر امی نے کہا کہ میری جو خدمت کر رہی ہے، سب کچھ اسی کا ہے، میں کسی کو کچھ نہیں دوں گی، ماشاءاللہ ابھی میری امی حیات ہے، کبھی ان کا دماغ صحیح ہوتا ہے ،کبھی نہیں، اب میری سب سے چھوٹی بہن حصہ مانگ رہی ہے، میرے شوہر کی اتنی آمدنی نہیں ہے کہ میں امی کے تمام اخراجات اٹھا سکوں، براہِ کرم ہمارے اس مسئلے میں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں۔ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جیسے چاہے، جائز تصرف کر سکتا ہے، اس پر اپنی زندگی میں اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا یا ان کو دینا لازم نہیں اور نہ ہی اولاد میں سے کسی کو اپنی والدہ سے تقسیم کا مطالبہ کرنا یا اس پر زبردستی قبضہ کرنا شرعاً درست ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کی والدہ اپنی بیٹیوں کو مذکور رقم دینے سے منع کر چکی ہو، تو مذکور بیٹیوں یا دیگر کسی بھی فرد کو ان سےرقم کا مطالبہ کرنے کا شرعاً حق حاصل نہیں،لہذا سائلہ کی بہنوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس ناجائز مطالبہ سے اجتناب کریں اور اپنی بیمار والدہ کو بلا وجہ تنگ نہ کریں۔ نیز سائلہ کی والدہ کا یہ کہنا کہ میری جو خدمت کر رہی ہے، سب اسی کا ہے، اس سے سائلہ ان کے پاس موجود رقم کی مالک نہیں بنے گی، جب تک والدہ مذکور رقم باقاعدہ مالکانہ قبضہ اور مکمل تصرف کے اختیار کے ساتھ اس کے حوالے نہ کر دے۔ جبکہ سائلہ کے پاس اگر والدہ کے علاج معالجہ و دیگر اخراجات پورے کرنے کے لئے رقم دستیاب نہ ہو تو والدہ کی مذکور رقم ان کی ضروریات پر خرچ کر سکتی ہے، ایسا کرنے پر شرعاً ان پر کوئی مؤاخذہ نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: و اما بيان الوقت الذى يجرى فيه الارث فنقول هذا فصل اختلف المشايخ فيه قال مشايخ العراق الارث یثبت فی آخر جزء من اجزاء حياة المورث و قال مشایخ بلخ الارث یثبت بعد موت المورث الخ (كتاب الفرائض، ج: 8 ، ص: 488 ، ط: الماجدیۃ)۔
و فی الدر المختار: و هل ارث الحی من الحى ام من الميت؟ المعتمد: الثانی شرح وهبانية الخ
و فی رد المحتار: تحت: (قوله و هل ارث الحی من الحى الخ) ای قبيل الموت فی آخر جزء من اجزاء حياته، و الاول قول زفر و مشایخ العراق، و الثانی قول الصاحبين، الخ (كتاب الفرائض، ج: 6 ، ص: 75 ، ط: ایچ-ایم-سعید)۔
وفی الدر المختار : (و تتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ) الخ (کتاب الھبۃ، ج : 5 ، ص : 690 ، ط : ایچ-ایم-سعید)۔
و فی الھندیۃ : لا یثبت الملک للموھوب لہ الا بالقبض ھو المختار ھکذا فی الفصول العمادیۃ الخ (کتاب الھبۃ ، ج : 4 ، ص : 378 ، ط : ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87797کی تصدیق کریں
0     69
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات