نام رکھنے کا حکم

بیٹی کے بیمار ہونے کی وجہ سے نام تبدیل کرنا درست ہے؟

فتوی نمبر :
87224
| تاریخ :
2025-10-04
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

بیٹی کے بیمار ہونے کی وجہ سے نام تبدیل کرنا درست ہے؟

السلام علیکم !مفتی صاحب !
میری بیٹی نام اقرا جس کی عمر 31 سال ہے وہ بچپن سے آ ۓ دن بیمار ہو جاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ اب ہم اس کا نام تبدیل کر سکتے ہیں؟ اس کے دستاویزات سب اقرا کے نام سے ہیں ۔کیا ہم اس کو دوسرے نام سے پکار سکتے ہیں؟اور عقیقہ دوبارہ کرنا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نام کا بیماری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے،لیکن سائل اس کے باوجود اگر اپنی بیٹی کانام تبدیل کر کے کوئی اور نام رکھنا چاہے تو اس کی گنجائش ہے،اور ایسی صورت میں عقیقہ دوبارہ کرنا بھی ضروری نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87224کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات