طلاق

کیا صرف طلاق نامہ بنوانے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
86931
| تاریخ :
2025-09-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا صرف طلاق نامہ بنوانے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

السلام علیکم و رحمة اللہ !
میں طلاق کے متعلق راہ نمائی چاہتا ہوں۔ انتہائی غصے اور خاندانی دباؤ میں، میں نے ایک وکیل سے کاغذات تیار کروائے اور بغیر پڑھے ان پر دستخط کر دئیے۔ میں نے کبھی بھی زبانی طور پر طلاق نہیں دی، اور نہ ہی میرے دل میں اس کا ارادہ تھا۔ اپنی بیوی کو کاغذ دیتے وقت میں نے صرف یہ کہا: 'یہ دستاویز رکھو'، طلاق کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ گواہان (میرا بھائی اور ایک اسٹاف ممبر) نے بھی تحریر نہیں پڑھی۔
اہم نکات: کوئی زبانی طلاق نہیں، کوئی حقیقی ارادہ نہیں، صرف غصے میں دستخط کئیے۔ ہمارے 3 بچے ہیں، الگ رہ رہے ہیں، اور اب صلح کرنا چاہتے ہیں۔سوالات:کیا زبانی اظہار یا سچے ارادے کے بغیر ایسے کاغذ پر دستخط کرنا طلاق شمار ہوتا ہے؟اگر یہ جائز (واقع) نہیں، تو کیا ہم میاں بیوی کے طور پر جاری رہ سکتے ہیں، یا ہمیں نکاح کی تجدید کرنی ہوگی؟براہ کرم قرآن و سنت کے مطابق ہماری راہ نمائی فرمائیں۔
جزاک اللہ خیراً!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِمسئولہ میں سائل نے جب وکیل کے ذریعہ طلاق نامہ بنوایا اور اس پر دستخط بھی کر دئیے ، جبکہ وہ طلاق نامہ صریح الفاظ جیسے " میں طلاق دیتا ہوں " کے ذریعے دی گئی تین طلاقوں پر مشتمل ہو، تو ایسی صورت میں اگرچہ سائل کی نیت طلاق دینے کی نہ ہو ،تب بھی اس طلاق نامہ بنوانے سے بھی سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایام ِعدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الشامیة: تحت قوله (طلقت بوصول الكتاب).. ولو قال للكاتب: اكتب طلاق امراتی كان اقرارا بالطلاق وان لم يكتب ، ولو استكتب من آخر كتابا بطلاقها وقراه على الزوج فأخذه الزوج وختمه وعنونه وبعدت به إليها فأتاها وقع إن اقر الزوج او قال للرجل ابعث به اليها، وان لم تقرأنه كتابه ولم يقم بینة لكنه ديانة اھ (باب في الطلاق بالكتابة، ج ۳، ص ۲۴۷ - ۲۴۶ ،م : ایچ ایم سعید)
وفي التاتارخانية: الأول: ان يكتب " هذا كتاب فلان إلى فلانة أما بعد فأنت طالقة وفي هذا الوجه يقع الطلاق فى الحال، وفى الخانية: ويلزمها العدة من وقت الكتابة، م: وان قال لم اعن به الطلاق لم یصدق فی الحکم اھ (باب في ایقاع الطلاق بالکتابة، ج: ٤،ص: ۷٣٨ م: الرشيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86931کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات