ہدیہ

شادی میں لڑکی کو ملے ہوئے زیورات کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
86536
| تاریخ :
2025-09-23
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

شادی میں لڑکی کو ملے ہوئے زیورات کی ملکیت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے یہ معلوم کرنا ہےکہ لڑکی کی شادی کے موقع پر لڑکی کو سسرال اور میکے کی طرف سے جو تحفے، خاص طور پر سونے کے زیورات دیے جاتے ہیں، ان پر کس کا حق ہوتا ہے؟ اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ میری بہن کی شادی پر اُسے سسرال اور ہماری طرف سے سونے کے زیورات دیے گئے تھے، جو عام طور پر شادی میں دیے جاتے ہیں۔ میری بہن نے وہ زیورات اپنی والدہ کے پاس احتیاطاً رکھوا دیے تھے۔ والدہ نے وہ کہیں محفوظ رکھ دیے، لیکن جب بعد میں ضرورت پیش آئی اور زیورات نکال کر دیکھے گئے تو وہ غائب تھے۔ اب اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ کہاں رکھے گئے تھے یا کسی نے چُرا لیے۔ خیر بعد میں والدہ نے ارادہ کیا کہ وہ اپنی طرف سے وہ زیورات پورے کر دیں گی، لیکن اصل مسئلہ یہ تھا کہ بہن کو نہ تو ان زیورات کی مالیت کا اندازہ تھا، نہ وزن کا۔ والدہ نے لاکر میں موجود زیور نکلوایا کہ بہن کو دے دیا جائے، مگر بہن نے کہا کہ ابھی آپ ہی کے پاس رہنے دیں، جب ضرورت ہوگی تو لے لوں گی۔ اس وقت زیورات الگ کرکے نہ ان کا حساب رکھا گیا، نہ بہن کو کچھ دیا گیا۔ پھر والدہ کا انتقال ہوگیا۔بعد میں والد صاحب نے بہن کو بلایا اور اندازے کے مطابق جو سونا اُنہیں لگا کہ بہن کا بنتا ہے، اُس سے بھی کچھ زیادہ ہی اپنی طرف سے والدہ کے زیورات میں سے دے دیا۔ بعد میں جب بہن کے سسرال والوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ جھگڑنے آگئے اور مطالبہ کرنے لگے کہ جو زیورات ہم نے شادی پر دیے تھے، وہ ہمیں واپس دیے جائیں ،اب اس مسئلے کے بارے میں آپ شرعی رہنمائی (فتویٰ) دے دیجیے کہ اس کا شرعی حل کیا ہونا چاہئیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسئولہ میں سائل کی بہن کو شادی کے موقع پر جو زیورات اپنے گھر والوں کی طرف ملےہیں وہ سائل کی بہن کی ملکیت ہیں، اور جو زیورات اسے سسرال والوں کی طرف سے ملےہیں ، اگر لڑکے والوں نے وہ زیورات دیتےوقت بطورِ ملک یاحقِ مہر کے طور دینے کی صراحت کی ہو تو سائل کی بہن اس زیور کی مالک ہوگی تاہم اگر لڑکے والوں نے زیورات دیتے وقت عاریت کے طور پر (یعنی صرف استعمال کے لئےسائل کی بہن کو زیور) دینے کی صراحت کی ہویا ان کے عرف و رواج میں وہ زیورات دلہن کو بطورِ عاریت دیے جاتے ہوں اور ان کے مالکانہ حقوق دینے والے کے پاس ہی رہتے ہوں ،تو پھر وہ زیور سائل کی بہن کی ملکیت نہیں ، بلکہ بدستور اس کے سسرال کی ملکیت ہے اور انہیں ان زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے،البتہ جوچیز عاریت پر دی جائے تو وہ جس کو عاریت پر دی گئی ہو اس چیز پر اس کا قبضہ،قبضہ امانت ہوتاہے اور امانت اگر امین کے قبضہ میں بغیر کسی غفلت کے ہلاک ہوجائے تو امین بری الذمہ ہوتاہے اور اگر اس کی حفاظت میں امین کی طرف سے کوتاہی یا غفلت ثابت ہوجائے تو امین پر اس چیز کی قیمت یا مثل دینا لازم ہوجاتاہے لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی بہن کو سسرال کی جانب سے ملنے والے زیور اگر مالکانہ حقوق کے ساتھ نہ ہو تو اس پر ان کا قبضہ ،قبضہ امانت شمارہوگا،اور سائل کی بہن نے جب بغرضِ حفاظت اپنی والدہ کے پاس رکھوادیا اور والدہ کی جانب سے اس کی حفاظت میں کوئی کوتاہی بھی نہیں پائی گئی،تو اس کے ضائع ہونے کی صورت میں سائل کی بہن کے سسرال کواس کی واپسی کے مطالبہ کا حق حاصل نہیں ،البتہ سائل کے والد اگربیٹی کا گھر بچانے کی غرض سے اس کےسسرال کےساتھ مفاہمت کا معاملہ کرلیں اور ان کو کچھ نہ کچھ دیکر راضی کرلیں تو یہ زیادہ مناسب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: قلت: ومن ذلك ما يبعثه إليه قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي وكذا ما يعطيھا من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المھر ولا سيما المسمى صبحة فإن الزوجة تعوضه عنھا ثيابا ونحوها صبيحة العرس أيضا الخ ( باب المھر، مطلب فیما یرسلہ إلی الزوجۃ،ج: 3، ص: 153، ایچ ایم سعید)۔
وفیھا ایضاً: (قوله وكذا زفاف البنت) أي على هذا التفضيل بأن كان من أقرباء الزوج أو المرأة أو قال المھدی أهديت للزوج أو المرأة كما في التتارخانية. وفي الفتاوى الخيرية سئل فيما يرسله الشخص إلى غيره في الأعراس ونحوها هل يكون حكمه حكم القرض فيلزمه الوفاء به أم لا؟ أجاب: إن كان العرف بأنھم يدفعونه على وجه البدل يلزم الوفاء به ان مثليا فبمثله، وإن قيميا فبقيمته وإن كان العرف خلاف ذلك بأن كانوا يدفعونه على وجه الھبة، ولا ينظرون في ذلك إلى إعطاء البدل فحكمه حكم الھبة في سائر أحكامه فلا رجوع فيه بعد الھلاك أو الاستھلاك، والأصل فيه أن المعروف عرفا كالمشروط شرطا اھ الخ (کتاب الھبۃ، ج: 5، ص: 696، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ : لو جھزا بنته وسلمه اليھا ليس له في الاستحسان استرداده منھا و عليه الفتوی،ولو أخذ أهل المرأۃ شيأ عند التسليم فالزوج أن يسترده لانه رشوة كذا في البحر الرائق ، واذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافھا منھا ديباج فلما زفت اليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك اذا بعث اليها على جھة التمليك كذا في الفصول العمادية الخ (الفصل السادس عشر في جھاز البنت ، ج: 1 ، ص: 327 ، ط: ماجدیۃ)۔
وفی البحر الرائق : ان الزوج لو بعث الیھا ھدایا وعوضته المرأۃ ثم زفت الیه ثم فارقھا وقال بعثتھا الیک عاریۃ واراد ان یستردہ وارادت ھی ان تسترد العوض فالقول قوله فی الحکم لانه انکر التملیک واذا استردہ تسترد ھی ما عوضته کذا فی الفتاوی السمرقندیۃ وفی فتح القدیر ولو بعث ھو وبعث أبوھا لہ أیضا، ثم قال ھو من المھر فللأب أن یرجع في ھبتہ إن کان من مال نفسہ وکان قائما، وإن کان ھالکا لایرجع الخ (باب المھر ، ج: 3 ، ص: 185 ، ط: رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86536کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات