السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! مفتی صاحب ! ایک مسئلہ پوچھنا تھا، پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے، والد اور والدہ دونوں حیات ہیں، پانچوں بیٹوں نے 12 سے 15 سال اپنے والد کے ساتھ مل کر کاروبار بڑھایا ہے، کسی نے کم محنت کی، کسی نے زیادہ اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا، والد صاحب اپنی حیات کے اندر بطورِ تحفہ یا ہدیہ کاروباری پراپرٹی اپنے بیٹوں کے نام کر سکتے ہیں؟
واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہامالک ہوتاہے، وہ اس میں جیسے چاہے، جائز تصرف کرسکتاہے، اس پر اپنی زندگی میں اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا لازم نہیں اور نہ ہی اولاد میں سے کسی کو اپنے والد سے تقسیمِ جائیداد کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے والد بلا کسی جبرواکراہ کے محض اپنی مرضی وخوشی سےاپنا مال وجائیداد بطورِ تحفہ یا ہدیہ اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہتے ہوں تو انہیں اس کا اختیارہے،لازم نہیں۔ تاہم اس صورت میں مذکور پراپرٹی کو محض کاغذوں میں بیٹوں کے نام کرنے پر اکتفاء نہ کریں، بلکہ ہر ایک بیٹے کو اس کے حصہ پر باقاعدہ مالک وقابض بھی بنادیں، تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاًبھی درست اور تام ہوسکے۔
کما فی الدر المختار : متی وقف حال صحتہ و قال علی الفریضۃ الشرعیۃ قسم علی ذکورھم و اناثھم بالسویۃ ھو المختار الخ
و فی رد المحتار : تحت : (قولہ متی وقف)أی علی اولادہ لانہ منشأ الجواب المذکور کما تعرفہ ، و بہ یظھر فائدۃ التقیید بقولہ حال صحتہ (قولہ کما حققہ مفتی دمشق الخ ) أقول: حاصل ما ذكره فی الرسالة المذكورة أنه ورد فی الحديث أنه صلى الله عليه و سلم قال: «سووا بين أولادكم فی العطية و لو كنت مؤثرًا أحدًا لآثرت النساء على الرجال»، رواه سعيد فی سننه و فی صحيح مسلم من حديث النعمان بن بشير: «اتقوا الله و اعدلوا فی أولادكم»، فالعدل من حقوق الأولاد فی العطايا والوقف عطية فيسوي بين الذكر والأنثى، لأنهم فسروا العدل في الأولاد بالتسوية فی العطايا حال الحياة. و فی الخانية : و لو وهب شيئًا لأولاده فی الصحة، و أراد تفضيل البعض على البعض روی عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل فی الدين و إن كانوا سواء يكره، و روى المعلى عن أبی يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار و إلا سوى بينهم، و عليه الفتوى، و قال محمد : يعطی للذكر ضعف الأنثى، و فی التتارخانية معزيًا إلى تتمة الفتاوى قال: ذكر فی الاستحسان فی كتاب الوقف: و ينبغی للرجل أن يعدل بين أولاده فی العطايا و العدل فی ذلك التسوية بينهم فی قول أبي يوسف و قد أخذ أبو يوسف حكم وجوب التسوية من الحديث، و تبعه أعيان المجتهدين، و أوجبوا التسوية بينهم و قالوا يكون آثما فی التخصيص و فی التفضيل الخ (کتاب الوقف ، ج: 4 ، ص؛ 444 ، ط: سعید)۔
وفی الدر المختار : (و تتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ) الخ (کتاب الھبۃ، ج : 5 ، ص : 690 ، ط : ایچ-ایم-سعید)۔
و فی الھندیۃ : لا یثبت الملک للموھوب لہ الا بالقبض ھو المختار ھکذا فی الفصول العمادیۃ الخ (کتاب الھبۃ ، ج : 4 ، ص : 378 ، ط : ماجدیۃ)۔