نام رکھنے کا حکم

مَرحا نام رکھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
85629
| تاریخ :
2025-08-27
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

مَرحا نام رکھنا کیسا ہے؟

بیٹی کے لئے مرحا نام منتخب کرنا اور نام کا مطلب؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرَ حا"را پر زبر کے ساتھ تلفظ کرنے کی صورت میں اس کا مطلب تکبر کرنے ہے ، لہذا معنی کے غیر مناسب ہونے کی وجہ سے بچی کے لئے یہ نام تجویز کرنا درست نہیں ، بلکہ اس نام کے بجائے صحابیات رضوان اللہ علیہن یا امت کی دیگر نیکوں کار خواتین کے ناموں سے کوئی نام یا کوئی دوسرا اچھا بامعنی نام رکھنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر ابن کثیر: یقول اللہ تعالی ناھیاً عبادہ عن التجبر و التبختر فی المشیۃ " و لا تمش فی الارض مرحا" أی متبختراً متمایلاً مشی الجبارین الخ ( سورۃ الاسراء، ج: 3، ص: 57، ط: قدیمی )۔
و فی مرقاة المفاتيح : "وعن أبي الدرداء - رضي الله عنه - قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم» " رواه أحمد، وأبو داود." (کتاب الاداب باب الاسامی ج: 8، ص: 526، ط: حقانیۃ)۔
و فی الھندیۃ: و فی الفتاوی التسمیۃ باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ و لا ذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم و لا استعملہ المسلمون تکلموا فیہ و الاولی ان لا یفعل کذا فی المحیط الخ ( کتاب الکراھیۃ، ج: 5، ص: 362، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85629کی تصدیق کریں
0     105
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات