نام رکھنے کا حکم

احزب،انصب ،ارباب نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
84584
| تاریخ :
2025-07-25
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

احزب،انصب ،ارباب نام رکھنا کیساہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکا تہ!
اَحْزَب ْ نام رکھنا کیسا ہے ، یہ نام( سورہ احزاب) سے لیا گیا ہے (۲) عِماَرَہْ نام رکھنا بہتر ہے یا (اِماَرَہْ ) (۳) اَنْصَبْ نام ہوتا ہے یا (اَنْسَبْ) (اَرْباَبْ نام رکھنا کیسا ہے) ۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ صرف فاطمہ نام رکھ سکتے ہیں یا اس کےساتھ دوسرا کوئی نام رکھنا چاہیئے؟ ہمارے گھر والے بولتے ہیں کہ: صرف فاطمہ نام نہیں رکھنا چاہیئے، کیا یہ بات درست ہے؟ یہ سب ناموں کو معنی اور تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرمایئں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے ذکر کردہ ناموں میں سے احزب نام رکھنا جو کہ سورۃ احزاب سے لیا گیا ہے،(یہ نام احزب نہیں ،بلکہ احزاب ہوتا ہے،جو کہ حزب کا جمع ہے،جس کا معنی ہے لوگوں کی جماعت)لہذا یہ نام رکھنا شرعا درست ہے، اسی طرح عمارہ نام جس کا ترجمہ ہے( عمارت،اور آبادی)اور امارہ نام (جو کہ امیر کے منصب کے معنی میں ہے ) یہ دونوں نام بھی معنی کے لحاظ سے درست ہیں ان میں سےکوئی بھی منتخب کیا جاسکتا ہے ،اسی طرح انصب نام جس کا معنی ہے (سیدھا)اور انسب نام جس کا معنی ہے (زیادہ قریب )ان دونوں ناموں میں سے کوئی بھی منتخب کیا جاسکتا ہے ، جبکہ ارباب " رب" کی جمع ہے، اور لفظ" رب" بغیر کسی اضافت کے اللہ تعالی کے لیے استعمال ہوتا ہے ،اسکے معنی پرورش کرنے اور معبود کے آتے ہیں ،لہذا ارباب نام کے بجائے انبیاء،صحابہ کرام ،یا اولیاء امت کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر کے رکھنا زیادہ بہتر ہے ،نیز اگر صرف فاطمہ نام رکھنا چاہیں تو یہ بھی درست ہے ۔شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في (لسان العرب): الحزب: الصنف من الناس {كل حزب بما لديهم فرحون} (الروم: 32) أي كل طائفة هواهم واحد وفي الحديث (اللهم اهزم الأحزاب وزلزلهم) . الأحزاب: الطوائف من الناس جمع حزب بالكسرالخ (ج: 2، ص: 262)
وفی معجم الوسیط: العمارہ نقیض الخراب،والبنیان وما یحفظ به المکان الخ (ص:649 ط: دارنشراللغة العربیة)
وفی المنجد: الانسب؛اسم تفضیل یقال (ھذاالشعر انسب من ذاک) ای ارق نسیبا الخ (ص:811 ط: دارالمشرق بیروت)
وفی المنجد: انصب جعل له نصیبا الخ (ص:811ط: بیروت)
وفی المعجم: الرب جمعه أرباب و ربوب معناه: المالك، السيد، المربي، المصلح الخ (ص:333 ط: دارنشراللغة العربیة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84584کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات