اذہان نام کے معنی جاننے ہیں، الف کے نیچے زیر اذہان۔
صورتِ مسئولہ میں مذکور نام ”(اذہان“ ہمزہ کےزیر کے ساتھ) کامعنیٰ ہے بھلا دینا،فراموش کردینا
،تیزی ذہن میں کسی پر غالب رہنا۔ اگرچہ بچہ کیلئے معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ اس کیلئے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین یا امت کے نیکو کار مردوں کے نام پر کوئی نام تجویز کر لیا جائے۔
کما فی مصباح اللغات: ذھن(ف) ذھنا۔ الامر: سمجھنا، تیزی خاطر میں غالب آنا، (وأذھن و استذھن) الرجل عن الامر: فراموش کردینا الخ(ص 268، ط: سید احمد شھید)۔
وفی المنجد: ذھن (ف) ذھنا۔ الامر۔ کسی امر کو سمجھنا، تیزی ذہن میں کسی پر غالب رہنا (وأذھن و استذھن) الرجل عن الامر۔ کسی کو کوئی کام بھلادینا، فراموش کرانا الخ(ص 357، ط: دار الاشاعت)۔