مکروہات

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ادارہ میں ملازمت کرنا

فتوی نمبر :
82097
| تاریخ :
2025-04-18
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ادارہ میں ملازمت کرنا

پشاور میں ایک دینی کتابیں چھاپنے والا ادارہ ہے جو اکثر بیروت اور دوسرے ممالک کی کتابوں کی بغیر اجازت کے نقل تیار کرتا ہے۔ کبھی کبھی وہ مقامی کتابوں کی بھی نقل بناتا ہے جو کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کیا شرعی اعتبار سے اس ادارے کے ساتھ کام کرنا، مثلاً کتابوں کی کمپوزنگ کرنا اور اس کے بدلے میں اجرت لینا جائز ہے؟ نیز، اس ادارہ کا کاپی رائٹ کے اصولوں کے خلاف کام کرنا شرعا جائز ہے کہ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جن کتابوں کے حقوقِ طبع محفوظ ہوں اور پبلشر کی طرف سے ان کی طباعت کی عام اجازت نہ ہو، ایسی کتابوں کو تجارتی مقصد سے چھاپ کر بیچنا معاصر فقهاء کرام کے نزدیک مختلف فیہ رہا ہے، لیکن موجودہ دور میں حقِ طباعت (کاپی رائٹ) کی قانونی حیثیت مضبوط ہو چکی ہے، اور تاجروں و ناشران کے عرف میں بھی یہ ایک معتبر حق تسلیم کیا جاتا ہے، خصوصاً بین الاقوامی سطح پر اس کو قانونی و عرفی طور پر مانا جاتا ہے۔
اس لیے راجح قول یہی ہے کہ اگر کسی کتاب کا حقِ طباعت پبلشر نے محفوظ کر رکھا ہے، تو اس کی اجازت کے بغیر اس کے حق میں کوئی تصرف کرنا، اور تجارتی بنیاد پر اس کتاب کو چھاپنا اور فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں۔
لہٰذا جو ادارہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسی کتابیں چھاپتا ہو، اورمعلوم ہونے کے باوجوداس کے ساتھ طباعت، کمپوزنگ، ڈیزائننگ یا دیگر کاموں میں اجارہ کامعاملہ کرنادراصل اس کی دھوکہ دہی اورخیانت میں تعاون کرنا ہوگا ،جس سے بہرصورت گریزکرناچاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فقه البیوع: قال الشیخ تقی العثمانی: إن من سبق إلی ابتکار شیئی جدید،سواء أکان مادیاأم معنویا،فلاشک أ نه أحق من غیرہ بانتاجه لانتفاعه بنفسه وإخراجه إلی السوق من أجل اکتساب الأرباح وذلک لماروی أبوداود عن أسمر بن مضرس رضی اللہ عنه قال: أتیت النبی صلی الله علیه وسلم فبایعته،فقال: من سبق إلی مالم یسبقه مسلم فهوله(1/282: مکتبه معارف القرآن، کراچی)
وإن كان العلامة المناوی رحمه الله تعالی رجح أن هذالحدیث وارد فی سیاق إحیاء الموات،ولکنه نقل عن بعض العلماء أنه یشمل کل عین وبئرومعدن ومن سبق لشئی منها فهي له ولاشک أن العبرة لعموم اللفظ،لالخصوص السبب
وفيه أيضا:الراجح عندنا والله سبحانه و تعالی أعلم أن حق الابتکار والتألیف حق معتبر شرعا، فلایجوز لأحد أن یتصرف فی ہذا الحق بدون إذن من المبتکر أو الموٴلف الخ (286/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82097کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات