ہدیہ

بیوی کے نام پلاٹ خریدا لیکن شوہر اور بیٹوں نے ملکراس پر مکان بنایا تو یہ مکان کس کا شمار ہوگا؟

فتوی نمبر :
81700
| تاریخ :
2025-02-26
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیوی کے نام پلاٹ خریدا لیکن شوہر اور بیٹوں نے ملکراس پر مکان بنایا تو یہ مکان کس کا شمار ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا نام محمد اسلم خان ہے ، میرے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ، جن میں سے میرے ایک بیٹے کا انتقال ہو چکا ہے ،میں نے ایک پلاٹ خریدا تھا اس کو اپنی بیوی کے نام کروایا تھا ، اس کے بعد اس پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جس میں میرے دو بیٹوں کی رقم شامل تھی ، ان میں سے چھوٹے نے رقم زیادہ لگائی تھی ، یاد رہے کہ بیٹے رقم مجھے دیتے تھے ،اور میں اس مکان میں خرچ کرتا رہا، اور رقم دیتے وقت کوئی معا ہدہ بھی نہیں ہوا تھا ، کیونکہ ہم ایک فیملی میں رہائش پذیر تھے ، اور یہ مکان اگر چہ سرکاری کاغذوں میں میری بیوی کے نام ہے،لیکن اس مکان میں ہم سب ساتھ رہتے ہیں ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس مکان میں میری بیٹیوں کا بھی حصہ ہو گا یا نہیں ؟کیونکہ میرے بیٹوں کا کہنا ہے کہ اس پر ہماری رقم خرچ ہوئی ہے تو اس لئے یہ مکان کی تعمیر ہماری ہے ، اس میں بہنوں کا کوئی حصہ نہیں ہے ، اب ساری صورتحال میں نے آپ سے یہ معلوم کرنی ہے کہ اس مکان کو اگر میں اپنی زندگی میں تقسیم کروں تو اس کا طریقۂ کار کیا ہے ؟ جو شرعی اعتبار سے درست ہو ۔
اسی طرح میرے ایک بیٹے ” مسمی شاہد نور خان “نے مجھے رقم دی کہ آپ میرے لئے ایک دکان خریدیں ،اور یہ دکان بھی اسی کے نام ہے ، اب یہ دکان میرے اس بیٹے کی ملکیت کہلائے گی یا اس میں کسی دوسرے کا بھی حصہ ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائل نے اپنا ملکیتی پلاٹ اگر فقط سرکاری کاغذات میں بیوی کے نام کرایا ہو ، اسے وہ پلاٹ ہبہ (گفٹ ) کر کے باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ حوالہ نہ کیا ہو ،( جیسا کہ سوال سے بظاہر معلوم ہو رہا ہے ) تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کی بیوی مذکور پلاٹ کی مالک نہیں بنی بلکہ وہ پلاٹ بدستور سائل کی ملکیت ہے ، جبکہ مذکور پلاٹ پر ہونے والی تعمیرات کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ یہ تعمیرات اگر خود سائل نے از خود رہنے کے لیے کی ہو ں اس میں سائل کے بیٹوں کی شراکت نہ ہو تو شرعا ً یہ تعمیرات بھی سائل کی ملکیت شمار ہونگی ،پھر ان تعمیرات میں سائل کے بیٹوں نے جو رقم خرچ کی ہے وہ رقم اگر انہوں نے سائل کو قرض کے طور پر نہ دی ہو ( جیسا کہ سوال میں اس کی صراحت موجود ہے ) تو یہ ان کی طرف سے تبرع اور احسان شمار ہو گا ، اور انہیں سائل سے اس رقم کا مطالبہ کرنا درست نہ ہو گا ، لہذا اب اگرسائل اپنی زندگی میں اپنی مرضی سےبلا کسی جبرو اکراہ ،مذکور مکان سمیت اپنا ملکیتی مال و جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہو تو ایسا کرنا شرعا ًجائز اور درست ہے ، لیکن یہ تقسیمِ ترکہ نہیں بلکہ ہبہ (گفٹ ) کہلائے گا ، جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی کے لئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر اور اگر اپنی بیوی کو کچھ دینا چاہے وہ انہیں دے کر بقیہ مال و جائیداد تمام اولاد ( بیٹوں بیٹیوں ) کے درمیان برابر تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کے حصہ پر مالک و قابض بھی بنا دے تا کہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاً بھی درست اور تام ہو سکے ،محض کاغذات میں نام کر دینا کافی نہیں تاہم اگر وہ اپنی اولاد میں سے کسی کو اسکی خدمت گزاری ،محتاجی ، یا دینداری وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلہ میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا بھی اسے اختیار ہے ، مگر بلا وجہ کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم نہ کرے کہ یہ گناہ کی بات ہے ۔
جبکہ سائل کے بیٹے ”مسمی شاہد نور خان “نے سائل کو یہ کہہ کر جو رقم دکان خریدنے کے لئے دی کہ آپ میرے لئے دکان خریدیں تو ایسی صورت میں سائل کی حیثیت وکیل کی ہو گئی ، چنانچہ سائل نے اپنے بیٹے کی رقم سے جو دکان خریدی ہے ، یہ اس بیٹے کی ملکیت ہے اس میں سائل یا اس کی دیگر اولاد کا شرعاً کوئی حصہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن النعمان بن بشیر أن أباہ أتی بہ إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فقال إنی نحلت ھذا غلاماً، فقال أ کل ولدک نحلت مثلہ ؟ قال لا قال فارجعہ و فی روایۃ : قال فاتقوا اللہ و اعدلوا بین أولادکم (باب العطایا ج: 1، ص: 261 ، ط: قدیمی )۔
و فی الدر المختار: متی وقف حال صحتہ و قال علی الفریضۃ الشرعیۃقسم علی ذکورھم و إناثھم بالسویۃ ھو المختار المنقول عن الأخیار کما حققہ مفتی دمشق یحیی ابن المنقار فی الرسالۃ المرضیۃ علی الفریضۃ الشرعیۃ الخ
و فی الشامیۃ: تحت ( قولہ کما حققہ مفتی دمشق الخ ) اقول حاصل ما ذکر من الرسالۃ المذکورۃ أنہ ورد فی الحدیث أنہ صلی اللہ علیہ و سلم قال ”سووا بین أولادکم فی العطیۃ و لو کنت مؤثرا أحدا لآثرت النساء علی الرجال “ رواہ سعید فی سننہ و فی صحیح مسلم من حدیث نعمان بن بشیر ”إتقوا اللہ و اعدلوا فی أولادکم “ فالعدل من حقوق الأولاد فی العطایا و الوقف عطیۃ فیسوی بین الذکر و الأنثی لأنھم فسروا العدل فی الأولاد بالتسویۃ فی العطایا حال الصحۃ و فی الخانیۃ و لو وھب شیئا لأولادہ فی الصحۃ و أراد التفضیل البعض علی البعض روی عن أبی حنیفۃ لا بأس بہ إذا کان التفضیل لزیادۃ فضل الدین و إن کانوا سواء یکرہ و روی المعلی عن أبی یوسف أنہ لا بأس بہ إذا لم یقصد بہ الأضرار و إلا سوی بینھم و علیہ الفتوی و قال محمد و یعطی للذکر ضعف الأنثی و فی التاترخانیۃ معزیا إلی تتمۃ الفتاوی قال ذکر فی الإستحسان فی کتاب الوقف و ینبغی للرجل أن یعدل بین أولادہ فی العطایا و العدل فی ذلک التسویۃ بینھم فی قول أبی یوسف و قد أخذ أبو یوسف حکم وجوب التسویۃ من الحدیث و تبعہ أعیان المجتھدین و أوجبوا التسویۃ بینھم و قالوا یکون آثماً فی التخصیص و التٖفضیل الخ ( کتاب الوقف ج: 4، ص: 444، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: لیس لہ حق الرجوع بعد التسلیم فی الرحم المحرم الخ ( الباب الخامس الرجوع فی الھبۃ ج: 4 ، ص: 386، ط: ماجدیۃ )۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81700کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات