السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب میں پاکستانی بینکوں کے لیزنگ سسٹم کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں موجودہ بینکنگ کے نظام کے مطابق کار /پراپرٹی خریدنا اسلامی شریعت کے مطابق جائز ہے؟ اور اگر آپ میرے سوال کا جواب دیں, پاکستانی بینکوں کے پاس لیزنگ کا سسٹم ہے۔ جس کے مطابق بینک دعوی کرتے ہیں کہ کوئی بھی شخص کار یا پراپرٹی خرید سکتا ہے ،جو سود کے بغیر ہوگی مہربانی فرما کر اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں، جزاک اللہ
اس سلسلہ میں ہمارے یہاں" میزان بینک" اور" البرکہ "نے اسلامی لیزنگ کے اصول اپنانے کی کوشش کی ہے، اور دیگر مروّجہ بینکوں سے بہت بہتر ہے، اس لئے اگر ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ معاملات کرنا چاہتے ہوں ،تو بہتر یہ ہیکہ پہلے اس کے اصول و ضوابط معلوم کر کے اس پر فتویٰ لیں ،تاکہ صحیح صورت حال سامنے آجائے ،اور پھر اس کے موافق عمل کرنے میں بھی سہولت رہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0