نام رکھنے کا حکم

ام عمارہ نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
80621
| تاریخ :
2025-01-12
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ام عمارہ نام رکھنا کیساہے؟

السلام علیکم !میری بھتیجی ہوئی ہے مجھے اس کے لیے نام رکھنا ہے امِ عمارہ، یہ میری بہن کا نام بھی تھا جو دس سال پہلے و فات ہو چکی ہے ۔برائے مہربانی میری رہنمائی فر مائیں یہ نام رکھنا صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ام عربی زبان میں ماں کو کہا جاتا ہے جبکہ” عمارہ “کے معنی وہ چیز جو سر پر رکھی جائے جیسے (ٹوپی ، عمامہ ،وغیرہ ) نیز ام عمارہ ”نسیبہ مازنیہ“ نامی ایک صحابیہ کی کنیت ہے ،لہذا مذکورہ معنی اور اس نسبت سے بچی کا نام ”ام عمارہ“رکھنا درست ہے شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صور من حیاۃ الصحابیات: ما التفت یوم أحد یمیناً و لا شمالاً إلا و رأیت أم عمارۃ تقاتل دونی (محمد رسول اللہ ﷺ)(إلی قولہ) و عند "العقبۃ "فی "منی " ثم اللقاء الکبیر فی نجوۃ من قریش فلما تقدم اثنان و سبعون رجلاً من النبی صلوات اللہ و سلامہ علیہ ووضعوا أیدیھم فی یدیہ واحداً بعد آخر مبایعین علی أن یمنعوہ مما یمنعون منہ نساءھم و أولادھم و لما انتھیٰ الرجال من البیعۃ تقدمت امرأتان فبایعا علی ما بایع علیہ الرجال و لکن من غیر مصافحۃ ذلک لأن الرسول ﷺ لا یصافحہ النساء و قد کانت إحدی ھاتین المرأتین تعرف بأم منیع أما الأخری فھی نسیبۃ بنت کعب المازنیۃ المکناۃ بأم عمارۃ"۔الخ (ص: 63،61، ط: دار الأدب الإسلامی)۔
و فی القاموس المیحط: و العمارۃ: ما یعمر بہ المکان و بالضم أجرھا و بالفتح : کل شیء علی الرأس من عمامۃ و قلنسوۃ و تاج و غیرہ (إلی قولہ) و العمارۃ: اصغر من القبیلۃ و یکبر، او الحی العظیم ورقعۃ مزینہ تخاط فی المظلۃ و التحیۃ الخ (باب الراء، فصل العین، ص: 571، ط: مؤسسۃ الرسالۃ)۔
و فی مصباح اللغات: العمارۃ: ہر وہ چیز جو سر پر رکھی جائے جیسے تاج،پگڑی وغیرہ مزین کپڑے کا ٹکڑا جو خیمہ میں لگایا جاتاہوں پھولوں کا دستہ کو بادشاہ کو سلام کرتے ہوئے پیش کیا جائے بڑا قبیلہ، جنگی جہازوں کا بیڑا (ص: 576، ط: دار الحدیث بیرون)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80621کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات