مکروہات

کیمرہ کی وڈیو اور ڈی این اے کے گواہی کیلئے کافی ہے یانہیں؟

فتوی نمبر :
80577
| تاریخ :
2025-01-09
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کیمرہ کی وڈیو اور ڈی این اے کے گواہی کیلئے کافی ہے یانہیں؟


السلام علیکم! جناب میرا ایک سوال ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کسی مشتبہ پر جرم ثابت کرنے کیلئے گواہ کی ضرورت ہوتی ہے، آج کی جدید دنیا میں جہاں سائنس اور ٹیکنا لوجی نے ترقی کی ہے، کیا ڈی این اے ٹیسٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو وسیع، حتمی یا محدود ثبوت سمجھا جاسکتا ہے؟ مثلاً زنا کو ثابت کرنے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت ہے؟ یا پھر گواہ یا ثبوت؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شریعتِ مطہرہ میں ایسے جرائم جن پر حدود و قصاص جاری ہوتے ہیں، ان کے ثبوت کے لئے باقاعدہ گواہان کی شرعی گواہی کا ہونا ضروری ہے، محض تائیدی ثبوت اور قرائن سے حدود وقصاص جاری نہیں کئے جاسکتے، بلکہ معمولی شبہات کی وجہ سے بھی ساقط ہو جاتے ہیں، لہذا” ڈی این اے“ اور ”سی سی ٹی وی فوٹیج “ و غیرہ باقاعدہ شرعی شہادت نہیں، بلکہ ایک تائیدی ثبوت ہے، اس لئے فقط ان تائیدی ثبوتوں اور قرائن کو شہادت کا درجہ دیکر حکم شرعی نہیں لگایا جاسکتا، البتہ اس کے ذریعہ اگر ملزم اعتراف جرم کرلیتا ہے تو اقبال جرم کے بعد اس اقرار کی وجہ سے اس پر شرعی احکام نافذ ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: والٰتی یأتین الفاحشۃ من نسآئکم فاستشھدوا علیھن أربعۃ منکم فإن شھدوا فأمسکوھن فی البیوت حتی یتوفٰھن الموت أو یجعل اللہ لھن سبیلاً، الآیۃ(سورۃ النساء، آیت 15)۔
وقال تعالی: لولا جآءوا علیہ بأربعۃ شھداء فإذن لم یأتوا بالشھداء فاولئک عند اللہ ھم الکٰذبون، الآیۃ(سورۃ النور، آیت 13)۔
وفی جامع الترمذی: حدثنا عبد الرحمن بن الاسود (إلی قولہ) عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم "ادرؤوا الحدود عن المسلمین ما استطعتم، فإن کان لہ مخرج فخلوا سبیلہ، فان الإمام أن یخطئ فی العفو خیر من أن یخطئ فی العقوبۃ" الحدیث(باب ماجاء فی درء الحدود، ج 1، ص 544، ط: البشری)۔
وفی الدر المختار: (ویثبت بشھادۃ أربعۃ) رجال (فی مجلس واحد) فلو جاءوا متفرقین حدوا (ب) لفظ (الزنا لا) مجرد لفظ (الوطء والجماع) (إلی قولہ) (فیسألھم الإمام عنہ ما ھو) أی عن ذاتہ وھو الإیلاج عینی(وکیف ھو وأین ھو ومتی زنی وبمن زنی) لجواز کونہ مکرھا أو بدار الحرب أو فی صباہ أو بأمۃ ابنہ فیستقصی القاضی احتیالا للدرء (فان بینوہ وقالو رأیناہ وطئھا فی فرجھا کالمیل فی المکحلۃ) ھو زیادۃ بیان احتیالا للدرء (وعدلوا سرا وعلنا) إذا لم یعلم بحالھم (حکم بہ) وجوبا الخ(کتاب الحدود، ج 4، ص 7،8، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: أما أقسام الشهادة فمنها الشهادة على الزنا وتعتبر فيها أربعة من الرجال، ومنها الشهادة ببقية الحدود والقصاص تقبل فيها شهادة رجلين، ولا تقبل في هذين القسمين شهادة النساء هكذا في الهداية الخ(كتاب الشهادات، الباب الثاني في بيان تحمل الشهادة وحد أدائها والامتناع عن ذلك، ج 3،ص 451، ط:ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: ويثبت الزنا عند الحاكم ظاهرا بشهادة أربعة يشهدون عليه بلفظ الزنا لا بلفظ الوطء والجماع كذا في التبيين الخ(كتاب الحدود ،الباب الثاني في الزنا، ج 2، ص 143، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80577کی تصدیق کریں
0     479
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات