سبیل مصطفی نام رکھنا اور صارم مصطفی نام رکھنا کیسا ہے ،اور ان کے کیا مطلب بنتے ہیں ،میں اپنے بچے کا نام محمد رکھناچاہتا ہوں ،کچھ علماء نے کہا کہ رکھو جو ادب نہ کرے گا وہ خود گناہ گار ہوگا ،اور قبر پر کتبہ لگانا کیسا ہے اور اس پر عبدالرحمان ولد اللہ دتہ،یا کلمہ،یا کوئی آیت لکھنا کیسا ہے ۔
سبیل اور صارم مصطفی نام رکھنا جائز ہے ،اور معنوی لحاظ سے درست ہے ،جبکہ محمد نام رکھنا بلاشبہ درست اور پسندیدہ ہے۔
علامت کے طور پر کتبہ لگانا اور اس پر نام لکھنا درست ہے ،مگر نام کے علاوہ اس پر کوئی آیت یا کلمہ وغیرہ لکھنا شرعاً جائز نہیں ۔
کما فی صحیح البخاری :عن جابر رضی اللہ عنہ قال ولد لرجل منا غلام فسماہ القاسم فقالوا لانکنیہ حتی نسئل النبی ﷺ قال سموا باسمی ولا تکنوا بکنیتی اھ(2/914)۔
فی الھندیة:ویکرہ الصاق اللوح بھا والکتابة علیھا ولا یبنی علیه بیت ولا یجصص اھ (4/81)
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 237)
(قوله لا بأس بالكتابة إلخ) لأن النهي عنها وإن صح فقد وجد الإجماع العملي بها، فقد أخرج الحاكم النهي عنها من طرق، ثم قال: هذه الأسانيد صحيحة وليس العمل عليها، فإن أئمة المسلمين من المشرق إلى المغرب مكتوب على قبورهم، وهو عمل أخذ به الخلف عن السلف اھ (2/238) واللہ اعلم بالصوا ب