ماں کو بیٹے کی طرف سے دی گئی سونے کی چیز بھی وراثت میں شامل ہوگی ماں کے مرنے کے بعد؟
اگر کوئی شخص کسی کو کوئی چیز بطورِ تحفہ (گفٹ)مالکانہ حقوق اور قبضہ کے ساتھ دیدے تو تحفہ دینے والے کا حقِ ملکیت اس چیز پر ختم ہو کر تحفہ وصول کرنے والاشخص اس چیز کا مالک بن جاتا ہے ۔لہذا اگر بیٹا سونے وغیرہ کی کوئی چیز اپنی والدہ کو گفٹ کر کے باقاعدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ اس کےحوالہ کردے تو والدہ اس چیز کی مالک بن جائیگی ،والدہ کے انتقال بعد مرحومہ کے دیگر ترکہ میں یہ سونا شامل کرکے تمام ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق تقسیم کرنا ہوگا ، دیگر ورثاء کی رضامندی کے بغیرگفٹ کرنے والے بیٹے کا اسےاپنے پاس رکھنا شرعاً جائز نہ ہوگا۔
کما فی الھندیۃ: لا یثبت الملک للموھبِ لہ الا بالبقض ھو المختار ھکذا فی الفصول العمادیۃ الخ (ج 4 ص، 378 باب، یجوز من الھبۃ و مالا یجوز ط: ماجدیہ)۔
و فی التاتارخانیۃ:لا یثبت الملک فی الھبۃ بالعقد قبل القبض عندنا و قال مالک یثبت الخ (إلی قولہ)قد ذکرنا ان الھبۃ لا تتم الا بالقبض الخ (باب ما یجوز من الھبۃ ج: 4،ص:412، ط: رشدیہ)۔
و فی فتح القدیر: و لکن لا یملکہ الموھوب لہ الا بالقبول و القبض(إلی قولہ)لقال و القبول و القبض لثبوت الملکِ و ھذا کلہ مما لا یسترہ بہ عند من لہ ذوق صحیح ثم ان صاحب النھایۃ الخ( کتاب الھبۃ ج: 8، ص: 480، ط:رشدیہ)۔