ہدیہ

Repaying excess as a gift by the borrower to lender

فتوی نمبر :
78009
| تاریخ :
2024-09-11
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

Repaying excess as a gift by the borrower to lender

اگر میں کسی کو قرض دیتا ہوں اور وہ مجھے کچھ رقم بطور انعام دیتا ہے، کیا یہ حلال ہوگا یا حرام؟ قرض لینے والے پر یہ دینے کی کوئی شرط نہیں ہے، وہ اپنی مرضی سے دے رہا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض دیتے وقت اگر زیادتی کی بات آپس میں طے نہ ہوئی ہو،اور نہ ہی اس طرح کا معاملہ معروف اور رائج ہو، تو مقروض اگر قرض کی واپسی کے وقت اپنی طرف سے کچھ زائد لٹا دے، تو یہ سود کی تعریف میں داخل نہیں، بلکہ یہ احسن ادائیگی میں آتا ہے ،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک بھی یہی تھا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مقروض شخص سائل سے قرض لیتے وقت زیادتی کے ساتھ واپسی کا ذکر نہ کرے، اور نہ ہی آپس میں یہ معاملہ مشروط ہو،بلکہ ادائیگی کے وقت وہ بخوشی کچھ زیادہ ادا کر دے، تو سائل کے لئے زائد رقم حلال ہوگی، حرام نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحیح مسلم : عن أبي رافع أن رسول الله صلى الله عليه وسلم استسلف من رجل بكرا، فقدمت عليه إبل من إبل الصدقة، ‌فأمر ‌أبا ‌رافع ‌أن ‌يقضي ‌الرجل ‌بكره، فرجع إليه أبو رافع فقال: لم أجد فيها إلا خيارا رباعيا، فقال: أعطه إياه، إن خيار الناس أحسنهم قضاء . (‌‌باب من استسلف شيئا فقضى خيرا منه، وخيركم أحسنكم قضاء، ج 5، ص 54، ط : دار الطباعة العامرة، تركيا)-
وفي رد المحتار : تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به. (كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، ج 5، ص 166، سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78009کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات