ہدیہ

بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
77516
| تاریخ :
2024-08-19
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

ہم چاربہن بھائی ہیں، ایک بھائی اور تین بہنیں،والد صاحب الحمدللہ حیات ہیں، تینوں بہنیں شادی شدہ ہیں، میں جس گھر میں رہائش پذیر تھا، وہ چار مرلے کا مکان والد صاحب کے نام تھا،2005 کے زلزلے کے بعد اس مکان کو دوبارہ تعمیر کیا گیا، اور اس نئی تعمیر پر آنے والے تمام اخراجات میں نے خود برداشت کیے، والد صاحب میرے ساتھ رہائش پذیر تھے اور انہوں نے مظفرآباد میں موجود یہ مکان مجھے ہبہ کر دیا تھا، جسے میں نے فروخت کردیا ہے،اب میں اسلام آباد منتقل ہو چکا ہوں اور کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہوں،والد صاحب کی طرف سے یہ ہبہ بہنوں کی زبانی باہمی رضامندی سے ہوا تھا کیونکہ ان کی مالی پوزیشن اس وقت بھی اچھی تھی اور اب بھی اچھی ہے،میری بہنوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس مکان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں انہیں بھی حصہ دیا جائے، میری رہنمائی فرمائیں کہ شریعت کے مطابق اگر والد صاحب جو کہ حیات ہیں اور میرے ساتھ مقیم ہیں نے یہ زمین جس پر میں نے اپنی رقم سے مکان تعمیر کیا، مجھے ہبہ کر دی تھی، تو کیا میری بہنوں کو اس مکان میں کوئی حق حاصل ہے؟ اگر ہاں، تو کیا انہیں صرف زمین کی موجودہ قیمت کا حصہ دینا ہو گا یا مکان کی فروخت سے حاصل شدہ پوری رقم میں سے انہیں حصہ ملے گا؟ براہ کرم اس سلسلے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔

نوٹ: سائل کے والد نے باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ مذکور گھر سائل کو ہبہ کیا تھا۔


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل کے والد نے بیٹیوں کی رضامندی سے باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ مذکور گھر سائل کو دیدیا تھا، تو سائل شرعاً اس کا مالک بن چکا تھا،اور اب جب سائل نے وہ گھر بیچ دیا ہے تو اسے ملنے والی رقم بھی شرعاً سائل کی ملکیت ہوگی، اس میں شرعاً بہنوں کا کوئی حصہ نہ ہوگا، تاہم اگر سائل اپنی رضامندی سے اس رقم میں سے بہنوں کو کچھ دینا چاہے تو اس کا سائل کو اختیار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع : و ینبغی للرجل ان یعدل بین اولادہ فی النحلی لقولہ سبحانہ و تعالٰی ان اللہ یامر بالعدل و الاحسان الخ ( کتاب الھبۃ ، ج 6 ، ص 127، ط : سعید )۔
و فی البحر الرائق : یکرہ تفضیل بعض الاولاد علی البعض فی الھبۃ حالۃ الصحۃ ( الی قولہ ) و فی الخلاصۃ المختار التسویۃ بین الذکر و الانثیٰ فی الھبۃ الخ (کتاب الھبۃ ج 7 ، ص 288 ، ط : ماجدیہ )۔
و فی الھندیۃ : و لو وھب رجل شیئاً لاولادہ فی الصحۃ و اراد تفضیل البعض علی البعض ( الی قولہ ) لاباس، بہ اذا لم یقصد بہ الاضرار سوی بینھم یعطی الابنۃ مثل ما یعطی للابن و علیہ الفتوٰی الخ ( کتاب الھبۃ ، ج 4 ، ص 391 ، ط : ماجدیہ )۔
و فی رد المحتار : و لو وھب شیئاً لاولادہ فی الصحۃ و اراد تفضیل البعض علی البعض روی عن ابی حنیفۃ لا باس بہ اذا کان التفضیل لزیادۃ فضل الدین (کتاب الھبۃ ، ج 4 ، ص 444 ، ط : سعید )۔
و فی الدر المحتار (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها،وإن شاغلا لا، فلو وهب جرابا فيه طعام الواهب أو دارا فيها متاعه، أو دابة عليها سرجه وسلمها كذلك لا تصح ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77516کی تصدیق کریں
0     1223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات