السلام علیکم ! میرا نام سید عدنان احمد ہے، اور اللہ نے مجھے ایک بچی سے نوازا ہے 3 جنوری 2010 ء کو صبح کے 7:10 منٹ پر،میری فیملی نے سوچا ہے کہ میری بیٹی کا نام علیشا ہ رکھیں ،براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ یہ نام رکھنا درست ہے میری بیٹی کیلئے اسلام کے اعتبار سے اور معانی کے اعتبار سے ،اگر درست ہے تو براہ مہربانی اس کی اسپیلنگ بتادیں ،انگریزی اور اردو کے اعتبار سے ۔
"علیشا" دو لفظوں سے مرکب ہے علی، شاہ، علی کے معنی بلند اور شاہ کے معنی فارسی میں بادشاہ کے ہیں، یہ نام بھی اگر چہ درست ہے تاہم ، عائشه ، فاطمه، زینب، ام کلثوم، جمیلة، حلیمہ ، خدیجہ، جویریہ ، عاتکہ، حمیرہ ، میمونہ، امینہ اور مریم وغیرہ میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
وفى المشكوة : عن ابى الدرداء رضی الله عنه قال، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم - تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائکم فأحسنوا اسمائکم اھ (407)۔ واللہ اعلم بالصوا ب