نام رکھنے کا حکم

عکراش اور ارحاء نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
73614
| تاریخ :
2024-06-03
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

عکراش اور ارحاء نام رکھنا کیساہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب
میں نے پوچھنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد عکراش رکھا ہے اور بیٹی کا نام ارحاء نور رکھا ہے۔
عکراش کے بارے میں پتہ کیا تو یہ ایک صحابی رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام تھا لیکن ارحاء نام کے بارے میں پچھلے ہفتے ایک ویڈیو میں دیکھا ایک مولوی صاحب فرما رہے تھے کہ یہ نام درست نہیں۔۔
برائے مہربانی مجھے وضاحت فرمائیں کہ یہ نام ٹھیک ہے یا تبدیل کروں۔
شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

” ارحاء“ ہمزہ کے زبر کے ساتھ یہ لفظ ” رحی“ کی جمع ہے، جس کے معنی چکی کے آتے ہیں ، معنی کے لحاظ سے بچی کے لئے یہ نام تجویز کرنا مناسب نہیں۔ لہذا سائل کو چاہیئے کہ وہ بچی کا نام صحابیّاتؓ کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھنے کا اہتمام کریں، یا مسلمانوں میں رائج کوئی اور مناسب نام کا انتخاب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المرقاۃ: و عن أبي الدرداء رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: "تدعون يوم القيامة بأسمائكم و أسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم" رواه أحمد، و أبو داود، ( كتاب الآداب، باب الأسامی، ج 8، ص 526، رقم: 4768، ط: المکتبۃ الحقانیۃ )-
و فی سنن أبی داود: عن أبي وهب الجشمی و كانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: "تسموا بأسماء الأنبياء، و أحب الأسماء إلى الله عبد الله و عبد الرحمن، و أصدقها حارث و همام، و أقبحها حرب و مرة" ( كتاب الأدب، ‌‌باب في تغيير الأسماء، ج 2، ص 1340، رقم: 4590، ط: البشری)-
و فی المعجم الوسیط: ( رحیٰ یرحُو رَحواً ) إستدارت و تلوّت، و الرّحی : عملھا، و الرحی و بھا : أدارھا، ( رحیٰ یرحِی رَحیاً ) الإنسان الرّحی : صنعھا و سوّاھا ( الرّحا الرحیٰ ) الأدارۃ التی یطحن بھا، و ھی حجران مستدیران یوضع أحدھا علی الآخر و یدار الأعلی علی العقب، ( ج ) أرح و أرحاء و رُحیّ و أرحیۃ، الخ ( باب الراء ج 1، ص 335، ط: إحیاء التراث العربی )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73614کی تصدیق کریں
0     60
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات